لکی مروت،سیکیورٹی فورسز کا آپریشن،بارہ دہشتگرد مارے گئے

بدھ 08 فروری 2023ء

آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے لکی مروت میں کامیاب انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا، سیکیورٹی فورسز کو علاقے میں دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاعات ملی تھی، آپریشن کے دوران شدید فائرنگ کے تبادلے میں کالعدم ٹی ٹی پی کے 12 دہشت گرد مارے گئے، دہشت گردوں کی نقل و حرکت اور سرگرمیاں گزشتہ ایک ہفتے سے انٹیلی جنس بنیادوں پر دیکھی جا رہی تھیں، دہشت گردوں کو فرار ہونے کے دوران روکا گیا، جس کے دوران فائرنگ کا تبادلہ ہوا، کارروائی کے دوران دہشت گردوں سے اسلحہ، گولہ بارود اور افغان کرنسی بھی برآمد ہوئی، سکیورٹی فورسز نے ممکنہ دہشت گردوں کی تلاش کیلئے علاقے میں کلیئرنس آپریشن کیا، مقامی لوگوں نے آپریشن اور دہشت گردی کے خاتمے میں پاک فوج کی کوششوں کو سراہا،،




``
دوسری جنگ عظیم کا پراسرار بنکر دریافت۔۔ وینس کی گرینڈ کینال کا پانی سبز ہو گیا چھیالیس سالہ خاتون ٹیٹوز کا عالمی ریکارڈ بنانے کی خواہاں سانپ تھراپی،نیا طریقہ علاج؟
فیلکن نیٹ،جسامت میں چھوٹا لیکن خطراناک پرندہ انٹرنیٹ سروس معطل،لیکن پاکستانی میڈیا انفلوینسر کی ٹویٹس،دہلی پولیس پریشان کینسر پر تحقیق کےلئے فنڈز اکھٹا کرنے کا انوکھا طریقہ ڈولفن بھی نشہ کرنے لگی؟