شیخ رشید کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھجوانے کا حکم

هفته 04 فروری 2023ء

تفصیلات کے مطابق سابق وفاقی وزیر شیخ رشید احمد کو دوروزہ جسمانی ریمانڈ پورے ہونے پر ڈسٹرکٹ کورٹ اسلام آباد کی عدالت میں پیش کیا گیا دوران سماعت عدالت نے تفتیشی افسر سے استفسار کیا کہ بتائیں دو دن میں کیا ہوا ہے، جس پر تفتیشی افسر نے بتایا کہ وائس میچنگ ٹیسٹ کروا یا گیا ہے، وائس میچنگ ٹیسٹ کا پراسز بڑا لمبا تھا،پیمرا سے ٹرانسکرپٹ نکلوایا ہے، ابھی فوٹو گرامیٹک ٹیسٹ کرانا ہے سابق وفاقی وزیر شیخ رشید نے عدالت سے استدعا کی کہ انہیں اسپتال بھیجا جائے پیروں اور ہاتھوں پرخون ہے ، میں ان سے بھیک نہیں مانگوں گا بس میری پٹیاں کرا دی جائیں ، مجھے کرسیوں سے باندھے رکھا، تین سے چھ بجے تک میرے ہاتھ پاؤں اور آنکھیں باندھے رکھی ، انہوں نے استدعا کی کہ انہیں رینجرز کی سکیورٹی چاہیے ، عدالتی حکم پر شیخ رشید کی ہتھکڑیاں کھولی گئیں عدالت نے وکلاٗ کے دلائل سننے کے بعد انہیں جیل بھجوانے کا حکم دیا۔جبکہ کراچی میں درج مقدمے میں سندھ پولیس کے حوالے کرنے کی استدعا بھی عدالت نے مسترد کر دی




``
بحیرہ احمر میں شارک سیاح کو نگل گئی آسٹریلیا میں ایک میٹر تک بڑے مشروم کھل اٹھے برگر کی قیمت سات سو ڈالر دنیا کی مہنگی ترین جیکو کافی کی عجب کہانی
گدھا بازیاب،چور گرفتار پستہ قد روسی ٹک ٹاکر گرفتار چھیالیس سالہ خاتون ٹیٹوز کا عالمی ریکارڈ بنانے کی خواہاں گھر برائے فروخت،قیمت ستاون ارب روپےسے زائد