امید ہے کابل عالمی برادری کے ساتھ اپنے وعدے پورے کرے گا،ترجمان دفتر خارجہ

جمعرات 02 فروری 2023ء

اسلام آباد میں ہفتہ وار بریفنگ کے دوران ترجمان کا کہنا تھا کہ پاکستان الزام تراشی پر یقین نہیں رکھتا ہمارا موقف واضح ہےکہ کسی بھی ملک کی سرزمین ہمارے خلاف استعمال نہیں ہونی چاہیے۔ ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ پاکستان اور ایران کے درمیان رابطے ہیں،سرحدی واقعے پر بھی گفتگو ہوئی، پاک ایران وزرائے خارجہ کی ملاقات میں بھی تمام امور کا جائزہ لیا گیا۔ ترجمان دفتر خارجہ نے فلسطین کے مختلف شہروں میں نہتے شہریوں کی شہادت کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان فلسطینی عوام کے حق خودارادیت کے مکمل حصول کے لیے ان کی جائز اور منصفانہ جدوجہد کی بھرپور اور غیر متزلزل سفارتی حمایت جاری رکھے گا،جبکہ اسرائیلی قابض افواج کی غیر قانونی دراندازیوں اور ظالمانہ اقدامات کو بند کرنے کا بھی مطالبہ کیا گیا۔ ترجمان نے کہا کہ پاکستان نے ڈنمارک میں قرآن پاک کی بے حرمتی کے گھنائونے اور انتہائی جارحانہ فعل کی سخت ترین الفاظ میں مذمت کی اور کہاہم اس طرح کی کارروائیوں کو نسل پرستی، زینو فوبک اور اسلامو فوبک سمجھتے ہیں،اپنی تشویش سے متعلقہ حکومت کو آگاہ کردیا ہے




``
سمندری طوفانوں کے نام ،شرائط اور طریقہ کار آسٹریلیا میں ایک میٹر تک بڑے مشروم کھل اٹھے اٹلی،ٹریفک کو بحال رکھنے کےلئے انوکھا قانون متعارف سانپ تھراپی،نیا طریقہ علاج؟
!بھوکا ریچھ ساٹھ کیک ہڑپ کر گیا موبائل مل گیا،لیکن ڈیم خالی ہوگیا فیلکن نیٹ،جسامت میں چھوٹا لیکن خطراناک پرندہ ایران میں بنا بلیوں کا میوزیم