پی ٹی اے نے وکی پیڈیا سروسز ڈی گریڈ کر دیں

بدھ 01 فروری 2023ء

تفصیلات کے مطابق پی ٹی اےنے تو ہین آمیز مواد کو بلاک نہ کرنے کی وجہ سے ملک میں وکی پیڈیا سروسز ڈی گریڈکر دیں حکام کے مطابق قابل اطلاق قانون اور عدالتی احکامات کے تحت نوٹس جاری کرکے مواد کوہٹانے کے لیے وکی پیڈیا سے رابطہ کیا گیا تھا اورسماعت کا موقع بھی فراہم کیا گیا تاہم وکی پیڈیا نے نہ تو توہین آمیز مواد ہٹانے کی تعمیل کی اور نہ ہی اتھارٹی کے سامنے پیش ہوا، پی ٹی اے کے مطابق جان بوجھ کر عدم تعمیل کے پیش نظر وکی پیڈیا کی سروسز کو 48 گھنٹوں کے لیے ڈی گریڈ کر دیا گیا ہے اور رپورٹ کردہ مواد کو ہٹانے کی ہدایت دی گئی ہے،پی ٹی اے حکام کے مطابق وکی پیڈیا کی جانب سے تعمیل نہ کرنے کی صورت میں پلیٹ فارم پاکستان کے اندر بلاک کر دیا جائے گا،




``
چھیالیس سالہ خاتون ٹیٹوز کا عالمی ریکارڈ بنانے کی خواہاں کینسر پر تحقیق کےلئے فنڈز اکھٹا کرنے کا انوکھا طریقہ دوسری جنگ عظیم کا پراسرار بنکر دریافت۔۔ بحیرہ احمر میں شارک سیاح کو نگل گئی
سمندری طوفانوں کے نام ،شرائط اور طریقہ کار آسٹریلیا میں ایک میٹر تک بڑے مشروم کھل اٹھے موبائل مل گیا،لیکن ڈیم خالی ہوگیا وینس کی گرینڈ کینال کا پانی سبز ہو گیا