پشاور دھماکہ،شہداٗ کی تعداد سو تک پہنچ گئی

منگل 31 جنوری 2023ء

تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز پولیس لائنز میں ہونے والے خود کش دھماکے میں شہداٗ کی تعداد ایک سو تک پہنچ گئی ہے جبکہ ڈیڑھ سو سے زائد افراد زخمی ہوئے ہیں ریسکیو حکام کے مطابق دھماکے کے مقام پر ریسکیو آپریشن مکمل کرلیا گیا ہے اور چوبیس گھنٹوں کے دوران ہیوی مشینری کی مدد سے ملبے تلے افراد کو نکالا گیا ہے واضح رہے کہ گزشتہ روز پولیس لائنز کی مسجد میں نماز کے دوران خود کش حملہ آوور نے پہلی صف میں خود کو دھماکہ خیز مواد سے اڑالیا تھا جس سے مسجد کی چھت گر گئی تھی اور مسجد سے ملحقہ کینٹین مکمل منہدم ہوگئی تھی پولیس حکام کا کہنا ہے کہ دھماکے کےلئے بارہ کلو بارودی مواد استعمال کیا گیا،خود کش حملہ آوور کیسے مسجد تک پہنچا اس حوالے سے تحقیقات جاری ہیں




``
گھر برائے فروخت،قیمت ستاون ارب روپےسے زائد فیلکن نیٹ،جسامت میں چھوٹا لیکن خطراناک پرندہ انٹرنیٹ سروس معطل،لیکن پاکستانی میڈیا انفلوینسر کی ٹویٹس،دہلی پولیس پریشان !بھوکا ریچھ ساٹھ کیک ہڑپ کر گیا
بھارت میں دلہن شادی کی رسومات چھوڑ کر چلی گئی؟ ایران میں بنا بلیوں کا میوزیم خاتون نے مردوں سے دور رہنے کےلئے انگوٹھی کیوں پہنی؟؟ بحیرہ احمر میں شارک سیاح کو نگل گئی