پاکستان کی دشمن قوتوں کے عزائم سے آگاہ ہیں،آرمی چیف جنرل عاصم منیر

منگل 17 جنوری 2023ء

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے بلوچستان کے علاقے خضدار اور بسیمہ کا دورہ کیا، جہاں آرمی چیف جنرل عاصم منیر کو سیکیورٹی صورتحال سمیت فارمیشن کی آپریشنل تیاریوں اور پرامن ماحول کیلئے اقدامات پر بریفنگ دی گئی، آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے افسروں اور جوانوں سے خطاب کرتے ہوئے بلوچستان کو غیرمستحکم کرنے کی ہر سازش ناکام بنانے کے عزم کا اعادہ کیا، انہوں نے کہا کہ غیرملکی حمایت یافتہ وطن دشمن عناصر کی ہرکوشش ناکام بنائیں گے، پاک جوان کے جوان اپنی آپریشنل تیاریاں برقرار رکھیں، آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے مزید کہا کہ بھاری قربانیوں سے حاصل کردہ بلوچستان کا امن تباہ کرنے کی ہر کوشش ناکام بنادیں گے، پاکستان کے دشمنوں کے مذموم عزائم سے آگاہ ہیں، بلوچستان میں فوج کے آپریشنز پر توجہ مرکوز کی گئی ہے، لوگوں کو سماجی و اقتصادی ترقی کے لئے سازگار ماحول کی فراہمی پر توجہ دے رہے ہیں، قبل ازیں آرمی چیف کی آمد پر کور کمانڈر کوئٹہ لیفٹیننٹ جنرل آصف غفور نے استقبال کیا،،




``
سمندری طوفانوں کے نام ،شرائط اور طریقہ کار وینس کی گرینڈ کینال کا پانی سبز ہو گیا پستہ قد روسی ٹک ٹاکر گرفتار دنیا کی مہنگی ترین جیکو کافی کی عجب کہانی
برگر کی قیمت سات سو ڈالر چھیالیس سالہ خاتون ٹیٹوز کا عالمی ریکارڈ بنانے کی خواہاں اٹلی،ٹریفک کو بحال رکھنے کےلئے انوکھا قانون متعارف خاتون نے مردوں سے دور رہنے کےلئے انگوٹھی کیوں پہنی؟؟