وفاقی شرعی عدالت نے ٹرانسجینڈر پروٹیکشن سنٹرز کے قیام کےلئے وفاقی حکومت کو ہدایات جاری کردیں

منگل 10 جنوری 2023ء

وفاقی شرعی عدالت میں ٹرانسجینڈر ایکٹ 2018 کو غیر شرعی قرار دینے سے متعلق درخواستوں کی سماعت ہوئی، عدالت نے وزارت انسانی حقوق کو عمر رسیدہ اور کم عمر ٹرانسجینڈرز پروٹیکشن سینٹر بنانے کیلئے فوری اقدامات کی ہدایت کردی،قائم مقام چیف جسٹس وفاقی شرعی عدالت نے کہا سیکرٹری ہیومین رائٹس آج ہی قائم کردہ کمیٹی کے کینوئینر زمرد خان سے ملاقات کریں، پروٹیکشن سینٹرز کے ایس او پیز فوری بنائے جائیں،زمرد خان کامیابی سے اپنے ادارے کو چلا رہے ہیں، حکومت ٹرانسجینڈرز کیلئے کچھ نہیں کر سکتی تو بتا دے،سب ہی ٹرانسجینڈرز کیلئے کچھ کرنا چاہتے ہیں صرف وزارت نہیں،وزارت انسانی حقوق کی پیش کردہ رپورٹ عدالتی حکم کے مطابق نہیں،زمرد خان نے کہا پروٹیکشن سینٹرز کیلئے اب تک وزارت انسانی حقوق کی جانب سے کوئی عمارت فراہم نہیں کی گئی، صرف عمارت فراہم کردی جائے باقی سہولیات ہم خود فراہم کردیں گے،عدالت نے حکم دیا کہ وزارت انسانی حقوق آئندہ سماعت پر پروٹیکشن سینٹر کی عمارت کی تفصیل اور ایس او پیز پر مبنی رپورٹ پیش کرے، کیس کی مزید سماعت 17 جنوری تک ملتوی کردی گئی۔




``
گھر برائے فروخت،قیمت ستاون ارب روپےسے زائد سانپ تھراپی،نیا طریقہ علاج؟ برگر کی قیمت سات سو ڈالر ایران میں بنا بلیوں کا میوزیم
سمندری طوفانوں کے نام ،شرائط اور طریقہ کار خاتون نے مردوں سے دور رہنے کےلئے انگوٹھی کیوں پہنی؟؟ موبائل مل گیا،لیکن ڈیم خالی ہوگیا چھیالیس سالہ خاتون ٹیٹوز کا عالمی ریکارڈ بنانے کی خواہاں