نریندر مودی کے شہر میں انتہا پسند ہندووں نے فلم پٹھان کے پوسٹر اتار دیئے

جمعه 06 جنوری 2023ء

تفصیلات کے مطابق ہندو انتہا پرستوں بجرنگ دل اور وشوا ہندو پریشاد نے انتہائی بھونڈے انداز میں فلم پٹھان کی مخالفت شروع کر رکھی ہے،اور بھارتی وزیراعظم کے شہر گجرات میں فلم پٹھان کے پوسٹڑ اتار دیئے گئے ہیں،پٹھان فلم پچیس جنوری کو بھارت میں ریلیز ہو رہی ہے پٹھان فلم کے خلاف مہم دراصل لسانیت پر مبنی ہے بھارت میں مسلمان پٹھان اور خان کے نام سے ہمیشہ زیر عتاب رہے ہیں اظہار رائے کی آزادی پر پابندی کا بھارت میں یہ کوئی پہلا واقعہ نہیں ہے،اس سے قبل فلم’تن دیو‘ کو بھی بند کر دیا گیا تھا۔جس کے بعدفلم سازوں اور اداکاروں کو معافی مانگنے پر مجبور کیا گیا،اس فلم کے مرکزی کردار سیف علی خان اور ڈیمپل کپاڈیا تھے دوہزار کیس میں مزاحیہ اداکار منور فاروقی کی گرفتاری بھی ایک ایسا ہی واقعہ تھا ،جس میں انہیں سٹیج ڈرامے میں ڈائیلاگ کے حوالے سے گرفتار کیا گیا،بھارت جمہوریت کا دعویدار تو ہے لیکن وہاں لوگوں کو نہ مذہبی آزادی اور نہ سماجی صرف ہندو توا کا پرچار اور ہندو انتہا پسندی نظر آتی ہے،حال ہی میں پاکستانی فلم دی لیجنڈ آف مولا جٹ کو بھارت میں ریلیز ہونے سے ہندو انتہا پسندوں نے روکا تھا




``
آسٹریلیا میں ایک میٹر تک بڑے مشروم کھل اٹھے !بھوکا ریچھ ساٹھ کیک ہڑپ کر گیا لاس الگوڈونس،دانتوں کے ڈاکٹرز کے حوالے سے مشہور انٹرنیٹ سروس معطل،لیکن پاکستانی میڈیا انفلوینسر کی ٹویٹس،دہلی پولیس پریشان
اور بلی بچ گئی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ فیلکن نیٹ،جسامت میں چھوٹا لیکن خطراناک پرندہ کینسر پر تحقیق کےلئے فنڈز اکھٹا کرنے کا انوکھا طریقہ اٹلی،ٹریفک کو بحال رکھنے کےلئے انوکھا قانون متعارف