وزیر دفاع کا ایئر ہیڈ کوارٹر کا دورہ،ایئر چیف سے ملاقات

بدھ 04 جنوری 2023ء

ترجمان پاک فضائیہ کے مطابق وزیر دفاع اور ایئر چیف کے درمیان ہونے والی ملاقات میں جیو سٹریٹیجک ماحول اور علاقائی سلامتی کی صورت حال سمیت مختلف امور پر تبادلہ خیال ہوا۔ وزیر دفاع نے پاک فضائیہ کی بے مثال پیشہ ورانہ مہارت کی تعریف کی ملاقات کے دوران وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ حکومت پاکستان، ملک کے ناقابل تسخیر دفاع کو یقینی بنانے کے لیے پاک فضائیہ کو جدید خطوط پر استوار کرے گی اور اس مقصد کے لیے تمام تر وسائل کو بروئے کار لایا جائے گا۔ وزیر دفاع نے پاک فضائیہ کی جانب سے ٹریننگ میں کی گئی اصلاحات کو سراہ،ان کا کہنا تھا کہ اصلاحات کی بدولت ایسی ہنر مند افرادی قوت تیار کی جاسکے گی، جو فضائی دفاع اور قومی سلامتی کے بدلتے چیلنجوں سے نمٹنے کی بھرپور صلاحیت سے لیس ہوگی۔ ترجمان کے مطابق وزیر دفاع خواجہ محمد آصف کی ملک میں حالیہ سیلاب کے دوران، سیلاب متاثرین کی بحالی کے عمل میں پاک فضائیہ کے غیر معمولی کردار کی تعریف کی ترجمان کے مطابق ملاقات کے دوران ائیر چیف نے وزیر دفاع کو پاک فضائیہ کی جانب سے جدت طرازی کے عمل کے لیئے جاری کوششوں اور مقامی صلاحیتوں کی ترقی کےلیئے جاری مختلف منصوبوں کے بارے میں آگاہ کیا۔ سربراہ پاک فضائیہ نے وزیر دفاع کو پاک فضائیہ کے نیشنل ایرو اسپیس سائنس اینڈ ٹیکنالوجی پارک پراجیکٹ سے بھی آگاہ کیا۔ ایئر چیف کا کہنا تھا کہ نیشنل ایرو اسپیس سائنس اینڈ ٹیکنالوجی پارک پراجیکٹ کا مقصد ایوی ایشن، اسپیس، آئی ٹی، سائبر اور کمپیوٹنگ کے شعبوں میں مشترکہ تحقیق، ترقی اور اختراع کو فروغ دینا ہے۔ اس پروجیکٹ کے زریعے پاکستان کے لیے سماجی، اقتصادی، تکنیکی اور سائنسی فوائد کو یقینی بنایا جاسکے گا۔




``
کینسر پر تحقیق کےلئے فنڈز اکھٹا کرنے کا انوکھا طریقہ بحیرہ احمر میں شارک سیاح کو نگل گئی دوسری جنگ عظیم کا پراسرار بنکر دریافت۔۔ خاتون نے مردوں سے دور رہنے کےلئے انگوٹھی کیوں پہنی؟؟
موبائل مل گیا،لیکن ڈیم خالی ہوگیا اٹلی،ٹریفک کو بحال رکھنے کےلئے انوکھا قانون متعارف سانپ تھراپی،نیا طریقہ علاج؟ وینس کی گرینڈ کینال کا پانی سبز ہو گیا