سیکیورٹی فورسز کا بنوں میں دہشت گردوں کے خلاف آپریشن،چار دہشتگرد مارے گئے

هفته 31 دسمبر 2022ء

سیکیورٹی فورسزکا بنوں کے علاقے جانی خیل میں خفیہ اطلاعات پر آپریشن، فائرنگ کے شدید تبادلے میں 4 دہشت گرد مارے گئے، اسلحہ اور گولیاں برآمد، خیرپور کے سپاہی محمد وسیم بہادری سے لڑتے ہوئے شہید،، آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے بنوں کے علاقے جانی خیل میں دہشت گردوں کی موجودگی کی خفیہ اطلاعات پر آپریشن کیا، آپریشن کے دوران سیکیورٹی اہلکاروں اور دہشت گردوں کے درمیان شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا، جس کے دوران 4 دہشت گرد مارے گئے، ہلاک دہشت گردوں سے اسلحہ اور گولیاب بھی برآمد کرلی گئیں، مارے گئے دہشت گرد سیکورٹی فورسز کے خلاف کارروائیوں اور معصوم شہریوں کے قتل میں مطلوب تھے، شدید فائرنگ کے تبادلے میں خیرپور کے 25 سالہ سپاہی محمد وسیم بہادری سے لڑتے ہوئے شہید ہوگئے، علاقے میں ممکنہ دہشت گردوں کے خاتمے کیلئے سرچ آپریشن کیا گیا،،




``
گدھا بازیاب،چور گرفتار دوسری جنگ عظیم کا پراسرار بنکر دریافت۔۔ برگر کی قیمت سات سو ڈالر آسٹریلیا میں ایک میٹر تک بڑے مشروم کھل اٹھے
سمندری طوفانوں کے نام ،شرائط اور طریقہ کار اٹلی،ٹریفک کو بحال رکھنے کےلئے انوکھا قانون متعارف خاتون نے مردوں سے دور رہنے کےلئے انگوٹھی کیوں پہنی؟؟ ڈولفن بھی نشہ کرنے لگی؟