غیر قانونی مقیم غیر ملکیوں کےلئے ایمنسٹی سکیم اکتیس دسمبر کو ختم،وزارت داخلہ کا نادرا کو مراسلہ

جمعرات 29 دسمبر 2022ء

پاکستان میں غیر قانونی طور پر مقیم غیر ملکیوں کیلیے دی جانے والی ایمنسٹی سیکیم 31 دسمبر کو ختم ہو جائے گی،ایمنسٹی سیکم ختم کرنے کیلئے وزارت داخلہ نے نادرا کو مراسلہ ارسال کر دیا وزارت داخلہ کے مراسلہ میں کہا گیا ہے کہ ایمنسٹی سکیم ختم ہونے کے بعدیکم جنوری سے پاکستان میں اوور اسٹے کرنے والے غیر ملکی باشندوں سے جرمانہ وصول کیا جائے ،نادرا ایگزٹ پرمٹ کیلیے موصول ہونے والی درخواستوں پر ایک سال سے زیادہ اوور اسٹے کرنے والوں سے جرمانہ کی رقم وصول کرے گا خط میں کہا گیا ہے ایمنسٹی سیکم ختم ہونے پر ایک سال سے زیادہ اوور اسٹے کرنے والوں کا نام بلیک لسٹ میں ڈال دیا جائے گا ،وزارت داخلہ نے 29 جولائی سے پاکستان میں غیر قانونی طور پر مقیم غیر ملکیوں کیلئے سکیم جاری کی تھی ،ایمنسٹی سکیم کے تحت غیر ملکیوں کو پاکستان سے نکلنے کیلئے بھاری جرمانے کی رقم ادا نہیں کرنا تھی




``
خاتون نے مردوں سے دور رہنے کےلئے انگوٹھی کیوں پہنی؟؟ ڈولفن بھی نشہ کرنے لگی؟ بحیرہ احمر میں شارک سیاح کو نگل گئی چھیالیس سالہ خاتون ٹیٹوز کا عالمی ریکارڈ بنانے کی خواہاں
دنیا کی مہنگی ترین جیکو کافی کی عجب کہانی فیلکن نیٹ،جسامت میں چھوٹا لیکن خطراناک پرندہ آسٹریلیا میں ایک میٹر تک بڑے مشروم کھل اٹھے اٹلی،ٹریفک کو بحال رکھنے کےلئے انوکھا قانون متعارف