پاکستان اور تاجکستان کا دہشت گردی سمیت دیگر چیلنجز سے ملکر نمٹنے پر اتفاق،تاجک صدر کی وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات

بدھ 14 دسمبر 2022ء

پاکستان اور تاجکستان کا دہشتگردی سمیت دیگر چیلنجز سے مل کر نمٹنے پر اتفاق، افغانستان میں امن واستحکام کےلئے پاکستان سے مل کر چلنے کا عزم، وزیراعظم شہازشریف اور تاجک صدر کی ون آن ون ملاقات میں دوطرفہ تعلقات کے فروغ پر زور،سربراہان مملکت نے ملاقا ت کے بعد دونوں ممالک کے درمیان باہمی معاہدوں اور مفاہمت کی یاداشتوں پر دستخط کئے گے۔ تاجک صدرامام علی رحمان اور وزیراعظم شہباز شریف ملاقات میں دو طرفہ تعلقات , باہمی دلچسپی کے معاملات اور علاقائی امور پر تفصیلی بات چیت ، شہباز شریف نے کہا تاجکستان کے ساتھ تعلقات کو بہت اہمیت دیتے ہیں،برادر ملک دیرینہ ثقافتی و مذہبی رشتوں میں جڑے ہیں۔ تاجک صدر کا کہنا تھا کاسا ایک ہزار سمیت دیگر منصوبوں کی جلد تکمیل کےلئے کوشاں ہیں،افغانستان میں امن و استحکام کیلئے پاکستان کیساتھ ملکر کام کرینگے۔ دونوں ممالک کےدرمیان مفاہمتی یادشتوں پر دستخط کی تقریب بھی ہوئی۔اس موقع پر وزیراعظم شہبازشریف اور تاجک صدر امام علی رحمان موجود تھے۔۔اس سے قبل اسلام آباد پہنچنے پرتاجکستان کے صدر امام علی رحمان کا پر پرتپاک خیرمقدم کیا گیا، تاجک صدر کے اعزاز میں باضابطہ استقبالیہ تقریب وزیراعظم ہاؤس میں منعقد ہوئی، وزیراعظم شہباز شریف نے معزز مہمان کا استقبال کیا،مسلح افواج کے چاق و چوبند دستے نے تاجکستان کے صدر کو گارڈ آف آنر پیش کیا،۔




``
آسٹریلیا میں ایک میٹر تک بڑے مشروم کھل اٹھے موبائل مل گیا،لیکن ڈیم خالی ہوگیا وینس کی گرینڈ کینال کا پانی سبز ہو گیا فیلکن نیٹ،جسامت میں چھوٹا لیکن خطراناک پرندہ
گھر برائے فروخت،قیمت ستاون ارب روپےسے زائد ایران میں بنا بلیوں کا میوزیم !بھوکا ریچھ ساٹھ کیک ہڑپ کر گیا اٹلی،ٹریفک کو بحال رکھنے کےلئے انوکھا قانون متعارف