بھارت پاکستان میں دہشتگردی کارروائیوں میں ملوث،ناقابل تردید ثبوت موجود،بین الاقوامی برداری احتساب کرے،وزیر مملکت خارجہ حنا ربانی کھر

بدھ 14 دسمبر 2022ء

وزیر مملکت برائے خارجہ حنا ربانی کھرنے کہا ہے کہ بھارت پاکستان میں دہشتگردی میں ملوث ہے ،عالمی برادری بھارت کا احتساب کرے۔ اسلام آباد میں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے وزیر مملکت نے کہا کہ سیکرٹری خارجہ نے غیرملکی سفیروں کوبھارت کے دہشتگردی میں ملوث ہونے کے بارے میں بریفنگ دی، بھارت نے جوہر ٹاؤن لاہور میں دہشتگردی کی، ہم نے تحقیقات مکمل ہونے اور ثبوتوں کا انتظار کیا، واضح ثبوت مل گئے ہیں کہ بھارت پاکستان میں دہشتگردی میں ملوث ہے، جوہرٹاؤن دہشتگردی بھارت کا منصوبہ تھا ، جن مجرموں کودہشتگردی میں سزا ہوئی وہ صرف فرنٹ مین تھے، واقعہ کے اصل کردار بھارتی ریاستی پشت پناہی میں آزاد ہیں، پاکستان اس حوالے سے آواز اٹھاتا رہے گا، ان کا کہنا تھا کہ بھارت مسلسل بلوچ علیحدگی پسندوں کی حمایت کر رہا ہے۔ وزیرمملکت خارجہ کا کہنا تھا کہ بھارت سے زیادہ کسی نے دہشتگردی کا فائدہ نہیں اٹھایا اور پاکستان دہشتگردی کا سب سے بڑا شکار رہا ہے ، بھارت نے عالمی سطح پر انسداد دہشتگردی کے لیے کوئی کردار ادا نہیں کیا۔ حنا ربانی کھر کا کہنا تھا کہ بھارت مقبوضہ کشمیرمیں مسلسل انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کا مرتکب ہے، بھارت خطے میں دہشتگردی کی متعدد تنظیموں کی معاونت و مدد کررہا ہے، بھارت کو اس پالیسی سے پیچھے ہٹنا ہوگا، وزیر مملکت نے عالمی برادری سے مطالبہ کیا کہ بھارت کا احتساب کرے ،ان کا کہنا تھا کہ اقوام متحدہ کی سکیورٹی کونسل کے ارکان سے بھارت کو دیا گیا ڈوزیئر شیئرکیا ہے، دہشت گردی میں ملوث بھارتی شہریوں کے بارے میں انٹرپول سے ریڈ وارنٹس جاری ہوچکے ہیں۔ وزیر مملکت نے کہا کہ بھارت سے جو کارروائیاں ہورہی ہیں اس سے خطے کے امن کو براہ راست نقصان پہنچ رہا ہے، ‏ ‏کلبھوشن کیس میں بھی پاکستان نےثبوت پیش کیے، ‏بھارت کالعدم تنظیم بی ایل اے کو بھی پاکستان کے خلاف استعمال کررہاہے، ‏بھارت پاکستان میں امن ہی نہیں چاہتا۔ ان کا کہنا تھاکہ بھارت کے خلاف لاہور دہشتگردی میں ملوث ہونے کا ناقابل تردید کیس ہے اور ہم چاہتے ہیں کہ دنیا اس کو دیکھے اور بھارت کا احتساب کرے




``
بحیرہ احمر میں شارک سیاح کو نگل گئی ایران میں بنا بلیوں کا میوزیم !بھوکا ریچھ ساٹھ کیک ہڑپ کر گیا گھر برائے فروخت،قیمت ستاون ارب روپےسے زائد
ڈولفن بھی نشہ کرنے لگی؟ گدھا بازیاب،چور گرفتار انٹرنیٹ سروس معطل،لیکن پاکستانی میڈیا انفلوینسر کی ٹویٹس،دہلی پولیس پریشان اٹلی،ٹریفک کو بحال رکھنے کےلئے انوکھا قانون متعارف