وفاقی حکومت نے فنڈز جاری نہ کئے تو پارلیمنٹ کے سامنے دھرنا دینگے،پنجاب،کے پی،آزادکشمیر اور گلگت بلتستان حکومتوں کے نمائندگان کی پریس کانفرنس

پیر 12 دسمبر 2022ء

وفاق ہمارے پیسے نہیں دے رہا،بھیک نہیں حق مانگ رہے،خیبرپختونخواہ ،پنجاب گلگت بلتستان اور آزاد کشمیرنے خبردار کردیا،وفاقی حکومت نے فنڈز نہیں دیے توپارلیمنٹ کے سامنے دھرنا دئینگے،مشترکہ احتجاج کرینگے،اپنا حق چھین کرلینگے،معاملات حل کرنا چاہتے ہیں تو مذاکرات کیلئے بھی تیارہیں۔۔۔ وزيراعلى خيبرپختونخواہ محمود خان ،وزيراعلى گلگت بلتستان خالدخورشيدوزیرخزانہ پنجاب اور وزیرخزانہ آزادکشمیر نے اسلام آباد میں مشترکہ پریس کانفرنس کی ،محمود خان نے کہا کہ صوبے کے معاشی مسائل ہیں، بارباروفاق کو کہنے کے باوجود حل نہیں ہورہے،دسمبرتک 189ارب روپے وفاق کی طرف واجب الادا ہیں ،سابق فاٹا کے 55 ارب روپے بھی نہیں دیے وفاقى حکومت کوخبردار کررہا ہوں فوری ادائیگی کریں ، دھرنا دئینگے ، اسلام اباد کا رخ کرینگے ،حق نہ دیا توچھین کرلینگے وزيراعلى گلگت بلتستان خالد خورشيد نے کہا کہ گلگت بلتستان کا بجٹ 40 ارب سے25 ارب کردیا،بلاک ایلوکیشن 18 ارب تھا ،ڈویلپمنٹ کا بجٹ کاٹا،2 ارب سے کیسے صوبہ چلائیں سکردو میں 21 سے 22 گھنٹے لوڈشیڈنگ ہے،بجلی اورگندم کہاں سے پوری کریں؟مسائل حل نہ ہوئے تو احتجاج کريںنگے وزیرخزانہ پنجاب محسن لغاری ںے کہاکہ 167.4 ارب روپے وفاق نہیں دے رہا،سیلابی صورتحال میں پنجاب کوایک روپیہ بھی نہیں دیاوزیرخزانہ آزاد کشمیرعبدالماجد خان نے کہاکہ آزاد کشمیرکے پاس 5 ماہ کے بعد چھٹے ماہ کى تنخواہ دينے کے پيسے نہیں ایل او سی پربيٹھى عوام کوہيلتھ کارڈ منصوبہ بھی ختم کردیا،خان صاحب نے پہلى بار لائن آف کنٹرول پر بيٹھى عوام کو ہيلتھ کارڈ کا منصوبہ شروع کيا، خیبر پختونخوا کے صوبائی وزیرتيمور سليم جھگڑا نے کہاکہ فاٹا،جى بى اورکشمير کیلے پيسے نہیں ہيں مگر تمام وفاقی وزراء کیلئےايک ايک ارب روپیہ موجود ہیں وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا کا کہنا تھا کہ ہماری پہلی خواہش ہے کہ معاملہ افہام و تفہیم سے حل ہو نہیں ہوتا تو یہ پہلا پتہ تھا جس میں احتجاج کا اعلان کیا ہے مزید پتے بھی وقت آنے پر شو کریں گے




``
سمندری طوفانوں کے نام ،شرائط اور طریقہ کار اور بلی بچ گئی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ آسٹریلیا میں ایک میٹر تک بڑے مشروم کھل اٹھے ڈولفن بھی نشہ کرنے لگی؟
خاتون نے مردوں سے دور رہنے کےلئے انگوٹھی کیوں پہنی؟؟ لاس الگوڈونس،دانتوں کے ڈاکٹرز کے حوالے سے مشہور وینس کی گرینڈ کینال کا پانی سبز ہو گیا برگر کی قیمت سات سو ڈالر