شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن ،پانچ دہشت گرد مارے گئے،ایک سیکیورٹی اہلکار شہید

پیر 05 دسمبر 2022ء

شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کا دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاعات پر آپریشن، سیکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان فائرنگ کے شدید تبادلے میں 5 دہشت گرد مارے گئے، جنوبی وزیرستان کا 25 سالہ سپاہی ناصرخان بہادری سے لڑتے ہوئے شہید،، آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان کے علاقے جھلر الگاد میں دہشت گردوں کی موجودگی کی خفیہ اطلاعات پر آپریشن کیا، سیکورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا،جس کے دوران سکیورٹی اہلکاروں نے دہشت گردوں کے ٹھکانے کو موثر انداز میں نشانہ بنایا، فائرنگ کے تبادلے میں 5 دہشت گرد مارے گئے، جبکہ ہلاک دہشت گردوں سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کر لیا گیا، مارے گئے دہشت گرد سیکورٹی فورسز کے خلاف دہشت گردی کی کارروائیوں اور بے گناہ شہریوں کے قتل میں ملوث تھے، فائرنگ کے شدید تبادلے کے دوران جنوبی وزیرستان کا 25 سالی سپاہی ناصر خان بہادری سے لڑتے ہوئے شہید ہوگیا، علاقے سے ممکنہ دہشت گردوں کے مکمل خاتمے کیلئے سرچ اپریشن بھی کیا گیا،،




``
موبائل مل گیا،لیکن ڈیم خالی ہوگیا آسٹریلیا میں ایک میٹر تک بڑے مشروم کھل اٹھے گھر برائے فروخت،قیمت ستاون ارب روپےسے زائد گدھا بازیاب،چور گرفتار
لاس الگوڈونس،دانتوں کے ڈاکٹرز کے حوالے سے مشہور وینس کی گرینڈ کینال کا پانی سبز ہو گیا ڈولفن بھی نشہ کرنے لگی؟ بحیرہ احمر میں شارک سیاح کو نگل گئی