مسلم لیگ ن، پیپلز پارٹی و دیگر جماعتوں کے فارن فنڈنگ کیسز کا جلد فیصلہ کرنے کی درخواست

جمعرات 01 دسمبر 2022ء

تحریک انصاف نے (ن) لیگ اور پیپلز پارٹی سمیت دیگر جماعتوں کے فارن فنڈنگ کیسزکا جلد فیصلہ کرنے کے لیے اسلام آباد ہائیکورٹ میں متفرق درخواست دائر کردی۔ پی ٹی آئی کے رہنما اور سابق وزیر مملکت فرخ حبیب نے پہلے سے زیر سماعت کیس میں متفرق درخواست دائر کی جس میں الیکشن کمیشن کو فریق بنایا گیا ہے۔ درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہےکہ پی ٹی آئی کی طرح دیگر جماعتوں کے ممنوعہ فنڈنگ کیس سننے میں الیکشن کمیشن ناکام رہا، دیگر سیاسی جماعتوں کو موقع دیا گیا کہ وہ پی ٹی آئی کے خلاف غلط رپورٹ کا سیاسی فائدہ اٹھائیں، اس طرح کے حربے جمہوریت پر براہ راست حملہ ہے۔ درخواست میں مزید کہا گیا ہےکہ پی ٹی آئی اور اس کے ممبران کے بنیادی حقوق کی خلاف ورزی ہو رہی ہے، جمہوریت کے تحفظ کے لیے پٹیشن میں اٹھائے گئے اہم سوالات کا فیصلہ کیا جائے۔درخواست میں استدعا کی گئی ہےکہ الیکشن کمیشن کو ہدایت کریں کہ (ن) لیگ، پی پی پی اور دیگر جماعتوں کے ممنوعہ فنڈنگ کیسز کی روزانہ سماعت کی جائے۔




``
خاتون نے مردوں سے دور رہنے کےلئے انگوٹھی کیوں پہنی؟؟ سانپ تھراپی،نیا طریقہ علاج؟ دوسری جنگ عظیم کا پراسرار بنکر دریافت۔۔ ایران میں بنا بلیوں کا میوزیم
گھر برائے فروخت،قیمت ستاون ارب روپےسے زائد گدھا بازیاب،چور گرفتار آسٹریلیا میں ایک میٹر تک بڑے مشروم کھل اٹھے پستہ قد روسی ٹک ٹاکر گرفتار