اڈیالہ جیل میں حوالاتی کا قتل،مقدمہ درج

جمعه 01 مارچ 2024ء

اڈیالہ جیل میں سر میں اینٹیں مار کرایک حوالاتی کے قتل دوکو زخمی کرنے کا مقدمہ تھانہ صدر بیرونی راولپنڈی میں درج کرلیا گیا،مقدمہ میں ایک حوالاتی،2وارڈرز کو گواہ بنایا گیا۔۔۔۔۔ قتل کرنے والے حوالاتی محمد احسن کے خلاف مقدمہ سپریٹینڈنٹ اڈیالہ جیل اسد وڑائچ کی مدعیت میں درج کیا گیا،مقدمہ میں منشیات برآمدگی کے الزام میں اسیر زہنی مریض حوالاتی محمد احسن کو ملزم نامزد کیا گیا،متن مقدمہ کے مطابق واقعہ اڈیالہ جیل میں ذہنی مریضوں کے سیل نمبر 8 میں بدھ اور جمعرات کی درمیانی شب پیش آیا،ملزم محمد احسن نے پانی پہنے والے مگ کو توڑ کر اسکے ہینڈل کو نوکدار بنایا جسے استعمال کر کے دیوار سے اینٹ نکالی اور سیل میں سوئے تین حوالاتیوں اعجاز ربانی،حماد علی،محمد شیراز پر اینٹ سے حملے کرکے انھیں شدہد زخمی کردیا،اس دوران سیل میں موجود حوالاتی محمد عمر اظہر جاگ جانے کے باعث اپنی جان بچانے میں کامیاب رہا،متن مقدمہ ملزم محمد احسن کے حملے میں زخمی ہونے والے تینوں حوالاتیوں کو اسپتال منتقل کیا گیا،جہاں حوالاتی اعجاز ربانی دوران علاج دم توڑ گیا،2زخمی حوالاتی حماد علی،محمدشیرازتاحال اسپتال میں زیر علاج ہیں،مقدمہ میں حوالاتی محمد عمر اظہر،وارڈرعامر عباس اور وارڈر ثقلین جلال کو بطور گواہ شامل کیا گیاہے۔۔۔۔۔۔۔۔




``
گدھا بازیاب،چور گرفتار فیلکن نیٹ،جسامت میں چھوٹا لیکن خطراناک پرندہ بھارت میں دلہن شادی کی رسومات چھوڑ کر چلی گئی؟ موبائل مل گیا،لیکن ڈیم خالی ہوگیا
سمندری طوفانوں کے نام ،شرائط اور طریقہ کار چھیالیس سالہ خاتون ٹیٹوز کا عالمی ریکارڈ بنانے کی خواہاں سانپ تھراپی،نیا طریقہ علاج؟ ڈولفن بھی نشہ کرنے لگی؟