بلے کا نشان واپس لے لیا گیا

جمعه 22 دسمبر 2023ء

پاکستان تحریک انصاف سے انتخابی نشان بلا واپس لے لیا گیا،الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی کے انٹرا پارٹی الیکشنز کو کالعدم قرار دے دیا، الیکشن کمیشن کے مختصر فیصلہ میں قرار دیا گیاکہ پی ٹی ائی انٹرا پارٹی انتخابات کروانے میں ناکام رہی جس کی وجہ سے پاکستان تحریک انصاف سے انتخابی نشان بلہ واپس لیا جاتا ہے اپنے مختصر فیصلے میں الیکشن کمیشن نے کہا کہ پی ٹی ائی نے انٹرا پارٹی انتخابات اپنے آئین کے مطابق نہیں کروائے انٹرا پارٹی انتخابات سے متعلق جو سرٹیفیکیٹ اور فارم 65 پاکستان تحریک انصاف نے جمع کرایا،وہ ان کے اپنے پارٹی ائین کے مطابق نہیں تھا انٹرا پارٹی انتخابات پاکستان تحریک انصاف کے آئین کے مطابق نہ ہونے کی وجہ سے انٹرا پارٹی انتخابات کو کالعدم قرار دیا جاتا ہے اور اس کی وجہ سے پاکستان تحریک انصاف سے ان کا انتخابی نشان واپس لیا جاتا ہے،اس حوالے سے تفصیلی فیصلہ اب سے کچھ دیر بعد الیکشن کمیشن اف پاکستان کی ویب سائٹ پر باضابطہ طور پر جاری کر دیا جائے گا اب تک یہ مختصر فیصلہ الیکشن کمیشن اف پاکستان نے سناتے ہوئے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف انٹرا پارٹی انتخابات کروانے میں ناکام رہی جبکہ پاکستان تحریک انصاف کو انٹرا پارٹی انتخابات کے حوالے سے ایک مہلت بھی دی گئی تھی،جسکے تحت پی ٹی آئی کو 20 روز کا وقت دیا گیا تھا اور اس کے ساتھ سات روز ان کو اضافی وقت دیا گیا تھا کہ وہ اپنا فیصلہ الیکشن کمیشن آف پاکستان میں جمع کرائے۔۔۔۔۔




``
خاتون نے مردوں سے دور رہنے کےلئے انگوٹھی کیوں پہنی؟؟ آسٹریلیا میں ایک میٹر تک بڑے مشروم کھل اٹھے اور بلی بچ گئی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ کینسر پر تحقیق کےلئے فنڈز اکھٹا کرنے کا انوکھا طریقہ
ڈولفن بھی نشہ کرنے لگی؟ اٹلی،ٹریفک کو بحال رکھنے کےلئے انوکھا قانون متعارف انٹرنیٹ سروس معطل،لیکن پاکستانی میڈیا انفلوینسر کی ٹویٹس،دہلی پولیس پریشان وینس کی گرینڈ کینال کا پانی سبز ہو گیا