متحدہ عرب امارات پاکستان میں 25 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کرے گا،نگران وزیر اعظم اور آرمی چیف کی یو اے ای کے صدر سے ملاقات |
|
پیر 27 نومبر 2023ء | |
ملک کی معاشی اور اقتصادی صورتحال کا بہتر بنانے کا مشن،نگران وزیراعظم اور آرمی چیف کی متحدہ عرب امارات کے صدر سے اہم ملاقات،یو اے ای مختلف منصوبوں پچیس ارب ڈالر کی سرمایہ کاری پر رضامند تفصیلات کےمطابق متحدہ عرب امارات کے صدرسے پاکستان کے نگراں وزیر اعظم اور آرمی چیف نے ایک اہم ملاقات کی،جس میں پاکستان میں سرمایہ کاری کے مواقعوں اور دو طرفہ تعاون کو فروغ دینے کے حوالے سے امور کاجائزہ لیا گیا دونوں ممالک کے درمیان تعاون کو فروغ دینے اور پاکستان میں سرمایہ کاری کے حوالے سے توانائی، پورٹ آپریشنز پروجیکٹس، ویسٹ واٹر ٹریٹمنٹ، فوڈ سیکیورٹی، لاجسٹکس، معدنیات اور بینکنگ اینڈ فنانشل سروسز کے شعبوں میں سرمایہ کاری کے تعاون سے متعلق مفاہمت کی یادداشتوں پر دستخط کئے گئے متحدہ عرب امارات پاکستان میں 20 سے 25 ارب ڈالرز کی سرمایہ کاری کرے گاانویسٹمنٹ سے پاکستان میں معاشی استحکام کی راہ ہموار ہو گی انویسٹمنٹ سے اسپیشل،انویسٹمنٹ فیسیلیٹیشن کونسل (SIFC) کے تحت مختلف اقدامات کو پورا کرنے میں مدد بھی ملے گی |