چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان پانچ سال کےلئے نا اہل قرار،نوٹیفیکشن جاری |
|
منگل 08 اگست 2023ء | |
الیکشن کمیشن آف پاکستان نے پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کو 5 سال کیلئے نا اہل قرار دے دیا،نوٹیفکیشن جاری تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن نے چیئرمین پی ٹی آئی کو این اے 45 کُرم سے بھی ڈی نوٹیفائی کیا۔ الیکشن کمیشن سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی کو توشہ خانہ کیس میں 3 سال سزا اور ایک لاکھ روپے جرمانہ ہوا جس کے بعد چیئرمین پی ٹی آئی آئین کے آرٹیکل 63 ون ایچ کے تحت نااہل ہوگئے ہیں الیکشن کمیشن کے نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ عمران خان الیکشن ایکٹ کے سیکشن 167 کے تحت کرپٹ پریکٹس مرتکب پائے گئے، انہیں الیکشن ایکٹ کی سیکشن 174 کے تحت 3 سال قید کی سزا اور ایک لاکھ روپے جرمانہ کیا گیا ہے نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ عمران خان آئین کے آرٹیکل 63 ون ایچ اور الیکشن ایکٹ کی سیکشن 232 کے تحت 5 سال کیلئے نااہل قرار پائے۔ واضح رہے کہ 5 اگست کو ایڈیشنل سیشن جج ہمایوں دلاور نے توشہ خانہ کیس میں چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کو 3 سال قید اور ایک لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنائی تھی جس کے بعد پولیس نے عمران خان کو لاہور زمان پارک سے گرفتار کر کے اٹک جیل منتقل کیا تھا اور وہ وہاں سزا کاٹ رہے ہیں۔ |