توشہ خانہ کیس میں چیئرمین پی ٹی آئی کو سزا کے خلاف سپریم کورٹ میں درخواست دائر

پیر 07  اگست 2023ء

چیئرمین تحریک انصاف کی توشہ خانہ سزا کیخلاف سپریم کورٹ میں درخواست دائر کردی گئ عدالت عظمیٰ میں درخواست صائمہ چوہدری نامی شہری نے دائر کی،درخواست آئین کے آرٹیکل 184 (2) کے تحت دائر کی گئی ہے،درخواست میں ریاست، حکومت اور جج ہمایوں دلاور کو فریق بنایا گیا ہے درخواست میں عدالت سے چیئرمین پی ٹی آئی کی تین سال کی سزا کالعدم قرار دینے کی استدعا کی گئی یے اور توشہ خانہ کیس فیصلے کو کالعدم قرار دینے کی استدعا کی گئی ہے، درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ توشہ خانہ کیس میں چئیرمین پی ٹی کو فئیر ٹرائل کا حق نہیں دیا گیا، توشہ خانہ کیس کا فیصلہ جلد بازی میں کیا گیا ہے، توشہ خانہ کیس کے سپریم کورٹ کے فیصلے تک سزا معطل کی جائے اور توشہ خانہ کیس کا ٹرائل دوبارہ شروع کیا جائے۔




``
ڈولفن بھی نشہ کرنے لگی؟ سمندری طوفانوں کے نام ،شرائط اور طریقہ کار وینس کی گرینڈ کینال کا پانی سبز ہو گیا آسٹریلیا میں ایک میٹر تک بڑے مشروم کھل اٹھے
لاس الگوڈونس،دانتوں کے ڈاکٹرز کے حوالے سے مشہور سانپ تھراپی،نیا طریقہ علاج؟ پستہ قد روسی ٹک ٹاکر گرفتار خاتون نے مردوں سے دور رہنے کےلئے انگوٹھی کیوں پہنی؟؟