لاہور ہائیکورٹ راولپنڈی بنچ نے سابق وزیر شہریار آفریدی کی نظر بندی کالعدم قرار دے دی

جمعرات 03  اگست 2023ء

جی ایچ کیو گیٹ حملہ کیس میں گرفتار شہریار آفریدی کی لاہور ہائیکورٹ راولپنڈی بنچ سے ایک ہفتہ قبل ضمانت منظور ہونے کے باوجودڈپٹی کمشنر راولپنڈی کی جانب سے جاری پندرہ روزہ نظر بندی احکامات کو عدالت عالیہ نے کالعدم قرار دیدیا سابق وفاقی وزیر شہر یار خان آفریدی کی جی ایچ کیو حملہ کیس میں گرفتاری کے بعد لاہور ہائی کورٹ راولپنڈی بنچ سے ضمانت کے باوجود ڈپٹی کمشنر کی جانب سے جاری پندرہ روز کے نظربندی احکامات کے خلاف دائر درخواست پر عدالت عالیہ نے حکم جاری کردیا عدالت عالیہ کے جسٹس انوار الحق پنوں نے درخواست پر سماعت کرتے ہوئے گزشتہ روز ڈپٹی کمشنر اور سی پی او کو طلب کرتے ہوئے تفصیلی رپورٹ طلب کی تھی جس پر ضلعی انتظامیہ واضح جواب نہ دے سکی تھی جس پر آج عدالت عالیہ نے شہر یار آفریدی کی جانب سے نظربندی احکامات کے خلاف دائر درخواست پر فیصلہ سناتے ہوئے ڈپٹی کمشنر راولپنڈی کے احکامات کالعدم قرار دے دیئے شہریار آفریدی کو ڈی سی راولپنڈی کے احکامات پر27 جولائی کو اڈیالہ جیل میں نظر بند کیا گیا تھا عدالت عالیہ نے شہریار آفریدی کے خلاف بہاولپور میں درج مقدمہ میں حفاظتی ضمانت کے حوالے سے دائر درخواست منظور کرتے ہوئے راولپنڈی سے گرفتار شہریار آفریدی کے بھائی فرخ آفریدی کی نظر بندی کو بھی کالعدم قرار دے دیا ہے




``
فیلکن نیٹ،جسامت میں چھوٹا لیکن خطراناک پرندہ پستہ قد روسی ٹک ٹاکر گرفتار برگر کی قیمت سات سو ڈالر بھارت میں دلہن شادی کی رسومات چھوڑ کر چلی گئی؟
اور بلی بچ گئی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ چھیالیس سالہ خاتون ٹیٹوز کا عالمی ریکارڈ بنانے کی خواہاں سانپ تھراپی،نیا طریقہ علاج؟ لاس الگوڈونس،دانتوں کے ڈاکٹرز کے حوالے سے مشہور