ایل پی جی کی قیمتوں میں اضافہ،اوگرا نے نوٹس لے لیا،مارکیٹنگ کمپنیوں کو ہدایات جاری

جمعه 07 جولائی 2023ء

اوگرا نے ایل پی جی کی قیمتوں میں اضافے کا نوٹس لے لیا،نوٹیفائیڈ قیمتوں پر فروخت یقینی بنانے کےلئے مارکیٹنگ کمپنیوں کو ہدایت جاری،صوبائی اور ضلعی حکومتوں سے بھی نرخ کنٹرول کرنے کےلئے رابطہ ترجمان اوگرا کے مطابق ملک میں ایل پی جی کی قیمتوں میں غیر قانونی اور غیر معمولی اضافے کا اوگرا نے نوٹس لے لیا ہے اور اس حوالے سے تمام ایل پی جی مارکیٹنگ کمپنیوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ ایل پی جی کی نوٹیفائیڈ قیمتوں پر فروخت یقینی بنانے کےلئے ضروری ٹھوس اقدامات کئے جائیں ترجمان کے مطابق تمام مارکیٹنگ کمپنیوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ ڈسٹربیوٹرز کو سلنڈرز کہ فراہمی اور ایل پی جی کی قیمتوں کی تفصیلات واضح طور پر ترسیل کے وقت درج کی جائیں اور تمام آوٹ لیٹس پر بھی قیمتوں کا اندراج یقینی بنایا جائے ترجمان عمران غزنوی کا کہنا تھا کہ ایل پی جی کی قیمتوں کو کنٹرول کرنے کےلئے صوبائی حکومتوں اور ضلعی انتظامیہ سے بھی رابطہ کیا جا رہا ہے جبکہ اوگرا کی فیلڈ ٹیموں نے ملک کے مختلف حصوں میں معائنہ کا عمل شروع کر دیا ہے عمران غزنوی کا کہنا تھا کہ اوگرا ایل پی جی کے مقرر کردہ نرخوں پر فراہمی یقینی بنانے کےلئے پر عزم ہے




``
آسٹریلیا میں ایک میٹر تک بڑے مشروم کھل اٹھے اٹلی،ٹریفک کو بحال رکھنے کےلئے انوکھا قانون متعارف گدھا بازیاب،چور گرفتار گھر برائے فروخت،قیمت ستاون ارب روپےسے زائد
لاس الگوڈونس،دانتوں کے ڈاکٹرز کے حوالے سے مشہور کینسر پر تحقیق کےلئے فنڈز اکھٹا کرنے کا انوکھا طریقہ ایران میں بنا بلیوں کا میوزیم فیلکن نیٹ،جسامت میں چھوٹا لیکن خطراناک پرندہ