اسرائیل میں کام کرنے والے پانچ پاکستانیوں کو ایف آئی اے نے گرفتار کر لیا

بدھ 05 جولائی 2023ء

وفاقی تحقیقاتی ادارے کے میرپور خاص کرائم سرکل کے عملے نے ایک بڑی کارروائی کی جس میں مختلف ممالک سے ہوتے ہوئے اسرائیل پہنچنے اور پھر وہاں ملازمت کرنے والے 5 پاکستانیوں کو گرفتار کرلیا ہے۔ وفاقی تحقیقاتی ادارے کے مطابق 8 ملزمان کے خلاف 5 مقدمات درج کئےگئے ہیں، ملزمان تل ابیب میں بطور ہیلپر اور کار واشر ملازمت کرتے رہے، ملزمان 4 سے 7 سال تک تل ابیب میں مقیم رہے، حکام کے مطابق ملزمان نےاسرائیلی ایجنٹ کے ذریعے انٹری حاصل کی اور ایجنٹ کو فی کس 3 سے 4 لاکھ روپے ادا کیے۔ ایف آئی اے ذرائع کے مطابق گرفتار ملزمان میں نعمان صدیقی، کامل انور، کامران صدیقی، محمد ذیشان اور محمد انور شامل ہیں جب کہ ان کا تعلق میرپورخاص سے ہے۔ ایف آئی اے حکام کے مطابق ملزمان یورپی ویزے پر جارڈن ائیرپورٹ سے اسرائیل میں داخل ہوئے، ملزمان ویسٹرن یونین سے پاکستان میں اہل خانہ کو پیسے بھیجتے رہے، ملزمان وطن واپسی کے لیےدبئی کے راستے جارڈن ائیرپورٹ سے کراچی آتے تھے۔ ایف آئی اے حکام کے مطابق ملزمان کے خلاف پاسپورٹ ایکٹ اور امیگریشن آرڈیننس کے تحت مقدمات درج کر لیے گئے۔




``
اٹلی،ٹریفک کو بحال رکھنے کےلئے انوکھا قانون متعارف اور بلی بچ گئی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ لاس الگوڈونس،دانتوں کے ڈاکٹرز کے حوالے سے مشہور برگر کی قیمت سات سو ڈالر
گھر برائے فروخت،قیمت ستاون ارب روپےسے زائد آسٹریلیا میں ایک میٹر تک بڑے مشروم کھل اٹھے ڈولفن بھی نشہ کرنے لگی؟ بھارت میں دلہن شادی کی رسومات چھوڑ کر چلی گئی؟