امریکی صدر کے چینی ہم منصب کے حوالے سے ریمارکس،چین کا سخت ردعمل |
|
بدھ 21 جون 2023ء | |
ترجمان چینی وزارت خارجہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق امریکی صدر جوبائیڈن کے بیان کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہیں، امریکی صدر کے ریمارکس انتہائی مضحکہ خیز اور غیر ذمہ دارانہ ہیں۔ ترجمان چینی وزارت خارجہ کا کہنا تھا کہ امریکی صدرکا بیان بنیادی حقائق، سفارتی پروٹوکول اور چین کے سیاسی وقارکی سنگین خلاف ورزی ہے، چینی صدرکو ڈکٹیٹرقرار دینا چین کے سیاسی وقارکی سنگین خلاف ورزی اور کھلی سیاسی اشتعال انگیزی ہے۔ واضح رہے کہ منگل کو ایک تقریب میں امریکی صدر جوبائیڈن نے کہا کہ چینی صدر حالیہ جاسوس غبارے کے معاملے پر شرمندہ ہوئے ہیں جو امریکا کی فضا میں جاسوسی کی غرض سے موجود تھا اور یہی وجہ ہے کہ چین صدر بہت اپ سیٹ ہیں، جب ہم نے اس غبارے کو نشانہ بنایا تو اس میں جاسوسی کے آلات موجود تھے، یہ ایک ڈکٹیٹر کے لیے بہت بڑی شرمندگی ہے کہ اسے یہ نہیں پتا تھا کہ کیا ہوا ہے،ان ریمارکس کے بعد چین کی طرف سے سخت ردعمل سے دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کی بہتری کے حوالے سے کوششوں کو بھی دھچکا لگا ہے |