سمندری طوفان کا خدشہ،ساٹھ ہزار سے زائد افراد محفوظ مقامات پر منتقل |
|
بدھ 14 جون 2023ء | |
سمندری طوفان بائپر جوائے کے پیش نظرساحلی پٹی کے نزدیک آبادی کو محفوظ مقامات پر منتقل کرنے کا سلسلہ تیزی سے جاری ہے،پاک فوج نے رات گئے محفوظ مقامات پر منتقل کیے گئے افراد کے اعداد و شمار جاری کر دیئے،اعداد و شمار کے مطابق اب تک 82 فیصد سے زائد آبادی کو حفاظتی مقامات پر منتقل کیا جا چکا ہے،ممکنہ متاثرہ علاقوں سے 73,843 میں سے 60,442 افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا جا چکا ہے،جبکہ پاک فوج کی طرف سے ٹھٹھہ میں 9, سجاول اور بدین میں مزید 14، 14 ریلیف کیمپ بھی قائم کر دیئے گئے دوسری جانب کور کمانڈر کراچی کی ریسکیو عمل کو ہر حال میں آج رات میں مکمل کرنے کی ہدایات جاری کی ہیں جبکہ اگلے 72 گھنٹوں تک رینجرز اور فوجی دستوں کو الرٹ رہنے کا حکم دیا گیا ہے جبکہ فیلڈ میں تعینات فوجی اہلکار، سول انتظامیہ کے تعاون سے اس مشکل گھڑی میں عوام کی بھرپور مدد کریں، پاک فوج نے ضلع گھارو میں پھنسے ہوئے افراد کو کامیابی سے نکال کر محفوظ مقامات پر منتقل کر دیا |