میران شاہ ،سیکیورٹی فورسز اور دہشتگردوں کے درمیان جھڑپ،تین دہشتگرد مارے گئے،تین سیکیورٹی اہلکار شہید

اتوار 11 جون 2023ء

آئی ایس پی آر کے مطابق9 اور 10 جون کی رات شمالی وزیرستان کے علاقے میران شاہ میں سیکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان جھڑپ ہوئی، اس موقع پر ہونے والے فائرنگ کے شدید تبادلے میں تین دہشت گرد مارے گئے جبکہ چار دہشت گرد زخمی ہوگئے، ہلاک دہشت گردوں سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کرلیا گیا، تاہم شدید فائرنگ کے تبادلے کے دوران لکی مروت کے 40 سالہ صوبیدار اصغر علی، لکی مروت سے 26 سالہ سپاہی نسیم خان اور ایبٹ آباد کے 22 سالہ سپاہی محمد زمان بہادری سے لڑتے ہوئے شہید ہوگئے، علاقے میں ممکنہ دہشت گردوں کے خاتمے کیلئے آپریشن بھی کیا گیا، ترجمان کے مطابق مسلح افواج دہشت گردی کی لعنت کو ختم کرنے کے لئے پرعزم ہیں اور بہادر سپاہیوں کی یہ قربانیاں ہمارے عزم کو مزید مضبوط کرتی ہیں،،




``
آسٹریلیا میں ایک میٹر تک بڑے مشروم کھل اٹھے وینس کی گرینڈ کینال کا پانی سبز ہو گیا کینسر پر تحقیق کےلئے فنڈز اکھٹا کرنے کا انوکھا طریقہ سمندری طوفانوں کے نام ،شرائط اور طریقہ کار
خاتون نے مردوں سے دور رہنے کےلئے انگوٹھی کیوں پہنی؟؟ گھر برائے فروخت،قیمت ستاون ارب روپےسے زائد پستہ قد روسی ٹک ٹاکر گرفتار اٹلی،ٹریفک کو بحال رکھنے کےلئے انوکھا قانون متعارف