راول ڈیم میں زہریلے کیمیکل کےاستعمال سے مچھلیاں مارنے کا انکشاف،ایف آئی آر درج

جمعه 02 جون 2023ء

تفصیلات کے مطابق راول ڈیم میں زہریلا کیمیکل ملا کر مچھلیوں اور آبی حیات کو مارنے کا انکشاف ہوا ہے اور اس حوالے سے راول ڈیم سے دو مشکوک افراد کو حراست میں لے لیا گیا ہے،ذرائع کا کہنا ہے کہ زہریلے کیمیکل کے استعمال سے مچھلیوں کو مارا جاتا ہے اور بعد ازیں مارکیٹ میں فروخت کیا جاتا ہے،جبکہ مچھلیوں کے علاوہ راول ڈیم میں موجود دیگر آبی حیات بھی زہریلے پانی کے باعث ہلاک ہو رہی ہے اور کئی پرندوں کو بھی ڈیم کے کنارے مردہ حالت میں پایا گیا ہے واضح رہے کہ راول ڈیم میں کرنٹ اور گرینیڈ کے ذریعے بھی مچھلیوں کو مارنے کے واقعات بھی سامنے آچکے ہیں،واقعے کا مقدمہ تھانہ سیکرٹریٹ میں درج کر لیا گیا ہے




``
دوسری جنگ عظیم کا پراسرار بنکر دریافت۔۔ بھارت میں دلہن شادی کی رسومات چھوڑ کر چلی گئی؟ ڈولفن بھی نشہ کرنے لگی؟ ایران میں بنا بلیوں کا میوزیم
آسٹریلیا میں ایک میٹر تک بڑے مشروم کھل اٹھے برگر کی قیمت سات سو ڈالر سمندری طوفانوں کے نام ،شرائط اور طریقہ کار پستہ قد روسی ٹک ٹاکر گرفتار