وفاقی حکومت کا سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر بل پر نظرثانی کا فیصلہ، سپریم کورٹ کو آگاہ کردیا

جمعرات 01 جون 2023ء

چیف جسٹس کی سربراہی میں 8 رکنی لارجر بینچ نے کیس کی سماعت کی، اٹارنی جنرل نے کہا سپریم کورٹ کے حوالے سے دو قوانین بنائے گئے،ایک سپریم کورٹ ریویو آف ججمنٹ ایکٹ اور دوسرا سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ، دونوں قوانین میں کچھ شقیں ایک جیسی ہیں، دونوں قوانین کا باہمی تضاد سے بچانے کیلئے دوبارہ جائزہ لیا جائے گا،سپریم کورٹ کے انتظامی معاملے پر قانون سازی عدلیہ کے مشورے سے نہیں ہوئی، سپریم کورٹ کی مشاورت سے اب قانون میں ترمیم ہوگی، دونوں قوانین کے علاوہ دیگر معاملات میں بھی مشاورت ہوگی، چیف جسٹس نے کہا آپ کی اس تجویز کا خیرمقدم کرتے ہیں،حکومت قانون پر نظرثانی اور مشاورت کرنا چاہتی ہے تو یہ خوش آئند ہے،عدلیہ کی مشاورت سے پارلیمان قانون سازی کرے تو تنازعات نہیں ہونگے، ممکنہ طور پر سپریم کورٹ سے مشاورت کی جائے گی، قانون کے حوالے سے پارلیمنٹ کا دوبارہ جائزہ لینا بہت اچھی بات ہے، جسٹس محمد علی مظہر نے استفسار کیا کہ کیا آپ پارلیمنٹ میں معاملے کو دوبارہ لےکرجائیں گے؟اٹارنی جنرل بولےسپریم کورٹ معاملہ خود پارلیمنٹ کو بھیجے،چیف جسٹس نے ریمارکس دیے پارلیمنٹ کو قانون سازی کے حوالے سے ہدایات نہیں دے سکتے،عدلیہ کے حوالے سے یکطرفہ قانون سازی نہیں ہونی چاہیے، ایک طریقہ یہ ہے کہ حکومت غلطیاں درست کرے اور کیس چلتا رہے، دوسرا طریقہ یہ ہے کہ قانون بنتے رہیں ہم سماعت کرتے رہیں دیکھتے ہیں کون تیز ہے وکیل درخواست گزار نے کہا عدالت نے پارلیمنٹ کی کارروائی کا ریکارڈ طلب کیا تھا، چیف جسٹس نے ریمارکس دیے اخبارات کے مطابق پارلیمنٹ نے کارروائی عدالت کو فراہم کرنے سے انکار کیا،پارلیمنٹ کو شاید معلوم نہیں تھا کہ تمام کارروائی ویب سائٹ پر موجود ہے، عدالت نے تمام ریکارڈ قومی اسمبلی کی ویب سائٹ سے حاصل کرلیا ہے، سپریم کورٹ نے کیس کی سماعت آئندہ ہفتے کیلئے ملتوی کردی چیف جسٹس نے کہا عدالت آج کی کارروائی کا مناسب حکم جاری کرے گی،




``
دوسری جنگ عظیم کا پراسرار بنکر دریافت۔۔ اور بلی بچ گئی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ کینسر پر تحقیق کےلئے فنڈز اکھٹا کرنے کا انوکھا طریقہ بحیرہ احمر میں شارک سیاح کو نگل گئی
خاتون نے مردوں سے دور رہنے کےلئے انگوٹھی کیوں پہنی؟؟ فیلکن نیٹ،جسامت میں چھوٹا لیکن خطراناک پرندہ !بھوکا ریچھ ساٹھ کیک ہڑپ کر گیا وینس کی گرینڈ کینال کا پانی سبز ہو گیا