مودی کا جی ٹوئنٹی ڈرامہ ناکام،کشمیریوں کا سخت ردعمل،مکمل شٹر ڈائون ہڑتال

منگل 23 مئی 2023ء

مودی سرکار کی مقبوضہ کشمیر میں جی 20 اجلاس منعقد کرنے کی کوشش بری طرح ناکام ہو رہی ہیں ، کشمیریوں کی جانب سے جی 20 اجلاس کا مکمل بائیکاٹ اور سخت رد عمل سامنے آیا ہے ، جی 20 اجلاس مقبوضہ علاقے میں منعقد کروانے کے تناظر میں آل پارٹیز حریت کانفرنس کی جانب سے دی جانے والی کال پر کشمیر میں مکمل شٹر ڈاوٴن ہڑتال ہے ، پورے مقبوضہ کشمیر میں کرفیو کا سماں ہے ، مودی سرکار کی جانب سے مقبوضہ کشمیر میں غیر انسانی پابندیاں عائدہیں ، سری نگر میں ڈل جھیل کے کنارے تقریب کے ارد گرد بھارتی فوجیوں ، پیرا ملٹری فورسز، ایلیٹ نیشنل گارڈز اور میری کمانڈوز کی بھاری نفری تعینات ہے ، سری نگر کے مختلف علاقوں میں بھارتی فوج اور پولیس نے دوکانداروں کو طلب کر کے دوکانیں کھولنے کی ہدایت کی اور عمل نہ کرنے پر سخت نتائج کی دھمکیاں دیں ، بھارتی دھمکیوں کی پرواہ نہ کرتے ہوئے تاجروں نے گروپ 20 اجلاس منعقد کرنے کیخلاف مکمل شٹر ڈاوٴن کر کے اپنا احتجاج ریکارڈ کروایا،،




``
انٹرنیٹ سروس معطل،لیکن پاکستانی میڈیا انفلوینسر کی ٹویٹس،دہلی پولیس پریشان گھر برائے فروخت،قیمت ستاون ارب روپےسے زائد ایران میں بنا بلیوں کا میوزیم دوسری جنگ عظیم کا پراسرار بنکر دریافت۔۔
بحیرہ احمر میں شارک سیاح کو نگل گئی گدھا بازیاب،چور گرفتار دنیا کی مہنگی ترین جیکو کافی کی عجب کہانی پستہ قد روسی ٹک ٹاکر گرفتار