شیریں مزاری کی گرفتاری کالعدم قرار،اسلام آباد ہائیکورٹ نے رہائی کا حکم دے دیا

منگل 16 مئی 2023ء

اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے شیریں مزاری کی گرفتاری کےخلاف ایمان مزاری کی درخواست پر سماعت کی، درخواست گزار کی جانب ست زینب جنجوعہ ایڈووکیٹ عدالت میں پیش ہوئیں کیس کی سماعت کے دوران زینب جنجوعہ نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ نے نقص امن کے خدشے پرشیریں مزاری کی گرفتاری کا حکم جاری کیا، شیریں مزاری پر کارکنوں کو اکسانے اور اشتعال دلانے کا الزام ہےلیکن شیریں 9 مئی کے بعد سے گھر پر تھیں،انہوں نےکوئی بیان بھی نہیں دیا، جبکہ سی سی ٹی وی فوٹیج اورسی ڈی آر ریکارڈ سے بھی گھرپرموجودگی کوچیک کیا جاسکتا ہے۔ عدالت نے سوال کیا کہ شیریں مزاری کی عمر کیا ہے؟ جس پر زینب جنجوعہ نے بتایا کہ شیریں مزاری کی عمر 72 سال ہے، انہیں میڈیکل ایشوزبھی ہیں۔ دلائل سننے کے بعدعدالت نے شیریں مزاری کی تھری ایم پی او کے تحت گرفتاری کالعدم قرار دیتے ہوئے ان کی فوری رہائی کا حکم دے دیا۔




``
برگر کی قیمت سات سو ڈالر بحیرہ احمر میں شارک سیاح کو نگل گئی !بھوکا ریچھ ساٹھ کیک ہڑپ کر گیا اٹلی،ٹریفک کو بحال رکھنے کےلئے انوکھا قانون متعارف
گدھا بازیاب،چور گرفتار دنیا کی مہنگی ترین جیکو کافی کی عجب کہانی سمندری طوفانوں کے نام ،شرائط اور طریقہ کار آسٹریلیا میں ایک میٹر تک بڑے مشروم کھل اٹھے