دہشتگردوں کا حملہ سیکیورٹی فورسز نے ناکام بنا دیا،پانچ دہشتگرد ہلاک

جمعه 12 مئی 2023ء

آئی ایس پی آر کے مطابق دہشت گردوں نے بلوچستان کے علاقے ہوشاب میں سیکیورٹی فورسز کی چوکی پر حملہ کرکے اندھادھند فائرنگ کی، سیکیورٹی فورسز نے حملہ کامیابی سے پسپا کردیا، جس کے بعد فرار ہونے والے دہشت گردوں کا تعاقب کرکے انہیں بلور کے قریبی پہاڑی سلسلے میں گھیر لیا گیا، فضائی نگرانی کے ذریعے فرار ہونے والے دہشت گردوں کا پتہ لگا کر محاصرہ کیا گیا، اس موقع پر دہشت گردوں اور سیکورٹی فورسز کے درمیان شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا، جھڑپ کے دوران پانچ دہشت گردوں مارے گئے، جبکہ اسلحہ اور گولہ بارود کا ذخیرہ بھی برآمد کر لیا گیا، ملحقہ علاقوں میں فرار ہونے والے چند دہشت گردوں کا سراغ لگانے کے لئے آپریشن جاری ہے، ترجمان کے مطابق سیکیورٹی فورسز قوم کے تعاون سے بلوچستان کے امن، استحکام اور ترقی کو سبوتاژ کرنے کی کوششوں کو ناکام بنانے کے لئے پرعزم ہیں،،




``
وینس کی گرینڈ کینال کا پانی سبز ہو گیا دوسری جنگ عظیم کا پراسرار بنکر دریافت۔۔ گھر برائے فروخت،قیمت ستاون ارب روپےسے زائد برگر کی قیمت سات سو ڈالر
خاتون نے مردوں سے دور رہنے کےلئے انگوٹھی کیوں پہنی؟؟ موبائل مل گیا،لیکن ڈیم خالی ہوگیا پستہ قد روسی ٹک ٹاکر گرفتار اور بلی بچ گئی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔