ڈاکٹر عافیہ سے انکی بہن فوزیہ صدیقی کی ملاقات طے،پانچ سال کا امریکی ویزہ جاری |
|
پیر 08 مئی 2023ء | |
ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی امریکی جیل سے رہائی اور پاکستان منتقلی کے حوالے سے کیس کی سماعت اسلام آباد ہائیکورٹ میں ہوئی جس میں ایڈیشنل اٹارنی جنرل منور اقبال نے عدالت کو بتایا کہ ڈاکٹر عافیہ کی بہن ڈاکٹر فوزیہ کی عافیہ سے ملاقات کےلئے معاملات طے پا گئے ہیں اور اس حوالے سے انہیں پانچ سال کو امریکی ویزہ بھی مل گیا ہے ایڈ یشنل اٹارنی جنرل کا کہنا تھا کہ فوزیہ صدیقی عافیہ صدیقی سے 29 سے 31 مئی تک تین دن کے دوران امریکی جیل میں ملاقات کریں گی۔ امریکی وکیل کلائیو سمتھ بھی عافیہ صدیقی سے ملاقات کریں گے۔ عدالت نے حکومت کو حکم دیا کہ وزارت خارجہ عافیہ صدیقی کے نفسیاتی چیک اپ کے لئے انڈیپنڈنٹ ڈاکٹر فراہمی میں مدد کرے ، عافیہ صدیقی سے متعلق دستاویزات ، معلومات وکیل سے شئیر کیں جائیں ، امریکی وکیل کلائیو سمتھ یقین دہانی کرائیں گے معلومات عافیہ صدیقی کیس کے علاؤہ استعمال نہیں ہوں گی ، عدالت نے کیس کی مزید سماعت تیس جون تک ملتوی کردی |