افغانستان سے پاکستان اسلحہ اسمگل کرنے کی کوشش ناکام

پیر 08 مئی 2023ء

افغانستان سے بڑے پیمانے پر پاکستان میں اسلحہ اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنادی گئی، انٹیلی جینس رپورٹ پرکسٹم حکام کی بروقت اور موٴثر کاروائی ، طورخم بارڈر پر افغانستان سے آنے والے کوئلہ کے کنٹینر کی چیکنگ کے دوران کسٹم حکام نے بھاری تعداد میں غیر قانونی اسلحہ برآمد کر لیا،، انٹیلی جینس رپورٹ پرکسٹم حکام نے بروقت اور موٴثر کاروائی کی،جس پر طورخم بارڈر پر افغانستان سے آنے والے کوئلہ کے کنٹینر کی چیکنگ کے دوران کسٹم حکام نے بھاری تعداد میں غیر قانونی اسلحہ برآمد کر لیا، اسلحہ کا ذخیرہ کنٹینر کے خفیہ خانوں میں چھپا کر رکھا گیا تھا، کسٹم حکام نے اسلحہ برآمد کر کے کنٹینر کے ڈرائیور کو حراست میں لے لیا، افغانی ڈرائیور کو قانونی کاروائی کیلئے پولیس کے حوالے کر دیا گیا، برآمد ہونے والے اسلحے میں روسی اور ترکیہ ساختہ 12 بور بندوقیں، مختلف ہتھیاروں کے 600 کارتوس اور بھاری مقدار میں بارود شامل ہے ، پکڑا جانے والا اسلحہ پاکستان دشمن عناصر کی جانب سے امن و امان کی صورتحال خراب کرنے کی کوششوں کا حصہ تھا،،




``
گھر برائے فروخت،قیمت ستاون ارب روپےسے زائد بھارت میں دلہن شادی کی رسومات چھوڑ کر چلی گئی؟ دوسری جنگ عظیم کا پراسرار بنکر دریافت۔۔ چھیالیس سالہ خاتون ٹیٹوز کا عالمی ریکارڈ بنانے کی خواہاں
وینس کی گرینڈ کینال کا پانی سبز ہو گیا موبائل مل گیا،لیکن ڈیم خالی ہوگیا بحیرہ احمر میں شارک سیاح کو نگل گئی انٹرنیٹ سروس معطل،لیکن پاکستانی میڈیا انفلوینسر کی ٹویٹس،دہلی پولیس پریشان