ملک میں اکٹھے انتخابات،سپریم کورٹ نے ستائیس اپریل کو مذکرات میں پیش رفت رپورٹ طلب کر لی

جمعرات 20 اپریل 2023ء

عدالت نے حکم نامے میں کہا سماعت میں وقفےکےدوران فاروق نائیک اور اٹارنی جنرل ججزسے چیمبرمیں ملے، چیمبرمیں ججزکوبتایاگیاکہ سیاسی قائدین عید منانے کیلئے جا چکے ہیں،عدالت کوتحریک انصاف کے سیئینر رہنما سے ابتدائی رابطے سے بھی آگاہ کیا گیا،عدالت کو بتایاگیاکہ حکومتی اتحاد کا پارٹی سربراہ اجلاس 26اپریل کو ہوگا، عدالت نے کہا سیاسی جماعتوں کےسرکردہ قائدین نےایک ساتھ انتخابات پرمثبت گفتگوکی. سیاسی جماعتوں نے سپریم کورٹ میں پیش ہوکر اس عزم کودہرایا کہ آئین سپریم ہے. اگر سیاستدانوں کے مابین تمام اختلافات پر مذاکراتی عمل شروع ہوا ہےتو اس پر کافی وقت خرچ ہونے کا امکان ہے. سیاستدانوں کے آپس کے تمام اختلافات پر مذاکرات کا اصل فورم سیاسی ادارے ہیں. عدالت کو ایک ہی دن پورے ملک میں انتخابات کے لیے مذاکراتی عمل پر کوئی اعتراض نہیں. عدالت نے کہا ملک بھر میں ایک ہی دن انتخابات کا انعقاد قانونی اور آئینی سوال ہے. چودہ مئی کو پنجاب میں انتخابات سے متعلق فیصلہ برقرار ہے. تمام ایگزیکٹو اتھارٹیز چودہ مئی کو پنجاب میں الیکشن کے فیصلے پر عملدرآمد کرانے کی پابند ہیں. عدالت نے کیس کی مزیدسماعت 27اپریل تک ملتوی کردی۔




``
سانپ تھراپی،نیا طریقہ علاج؟ لاس الگوڈونس،دانتوں کے ڈاکٹرز کے حوالے سے مشہور بھارت میں دلہن شادی کی رسومات چھوڑ کر چلی گئی؟ آسٹریلیا میں ایک میٹر تک بڑے مشروم کھل اٹھے
چھیالیس سالہ خاتون ٹیٹوز کا عالمی ریکارڈ بنانے کی خواہاں گھر برائے فروخت،قیمت ستاون ارب روپےسے زائد موبائل مل گیا،لیکن ڈیم خالی ہوگیا ڈولفن بھی نشہ کرنے لگی؟