کے الیکٹرک نے مارچ کےلئے بجلی کے نرخوں میں چار روپے انچاس پیسے فی یونٹ اضافے کی درخواست کردی

جمعرات 20 اپریل 2023ء

ترجمان کے الیکٹرک کے مطابق کے الیکٹرک نے ایف سی اے میں چار روپے انچاس پیسے فی یونٹ اضافے کی درخواست دائر کردی ہے،مارچ 2023 میں سنٹرل پاوور پرچیزنگ ایجنسی سے خریدی گئی بجلی کی قیمت میں دسمبر 2022 کی نسبت 41 فیصد اضافہ ہوا، پی ایل ایل اور ایس ایس جی سی سے خریدی گئی آر ایل این جی کی قیمت باالترتیب 20 اور 14 فیصد بڑھ گئی، ترجمان کے مطابق فرنس آئل کی قیمت میں 10 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی۔ واضح رہے کہ ایف سی اے کو نیپرا اور حکومت پاکستان کے طے شدہ قواعد و ضوابط کے تحت صارفین کو بلوں کے ذریعے منتقل کیا جاتا ہے، ایندھن کی قیمتوں میں کمی کا فائدہ بھی صارفین کو منتقل ہوتا ہے،ایف سی اے کا ہر ماہ جائزہ لینے کے بعد صارفین کے صرف ایک ماہ کے بلوں پر لاگو کیا جاتا ہے۔




``
دوسری جنگ عظیم کا پراسرار بنکر دریافت۔۔ اور بلی بچ گئی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ڈولفن بھی نشہ کرنے لگی؟ پستہ قد روسی ٹک ٹاکر گرفتار
اٹلی،ٹریفک کو بحال رکھنے کےلئے انوکھا قانون متعارف دنیا کی مہنگی ترین جیکو کافی کی عجب کہانی موبائل مل گیا،لیکن ڈیم خالی ہوگیا فیلکن نیٹ،جسامت میں چھوٹا لیکن خطراناک پرندہ