رمضان المبارک میں بھارت کے مختلف علاقوں میں مسلمانوں کو نماز سے روکنے کے اکتیس واقعات

بدھ 19 اپریل 2023ء

میڈیا رپورٹس کے مطابق شکایت لگانے پر علاقہ مجسٹریٹ نے مسجد کے آدھے حصے کو ہی سِیل کر ڈالا، مودی کے ہندوستان میں ماہ رمضان المبارک کے دوران مسلمانو ں کو نماز سے روکنے کے کل 31 واقعات رپورٹ ہو چکے ہیں، چوبیس مارچ کو بجرنگ دل کے غنڈوں نے مْراد آباد میں مسلمانوں کو نماز تراویح سے روک دیا تھا ، 24 اور 26 مارچ کو نوایڈہ میں ہندو انتہا پسندوں نے مسلمانوں کو نماز عشاء اور تراویح سے روک دیا تھا، 31مارچ کو بہار کے مدرسہ عزیزیہ کو ہندو مذہبی تہوار کے دوران نذرِ آتش کر دیا گیا، یکم اپریل کو حیدرآباد میں ہندو انتہا پسندوں نے نماز تراویح کے دوران دنگا فسادکیا جبکہ 4 اپریل کو بھی ہندوانتہا پسندوں نے جھاڑکھنڈ میں ہزاری باغ کی جامعہ مسجد پر دھاوا بولتے ہوئے نمازیوں پر تشدد کیا اور مسجد کا مرکزی دروازہ بھی توڑ دیا، ہیومن رائٹس واچ کی رپورٹ کے مطابق انتہا پسند ہندو تہواروں کو مسلمانوں کے خلاف تشدد کے لئے استعمال کر تے ہیں، مودی کے اقتدار میں آنے کے بعد ہندوستان میں مسلمان مخالف اقدامات اور تشدد میں سنگین اضافہ ہو اہے، کیا انسانی حقوق کی عالمی تنظیمیں ہندوستان میں بسنے والے مسلمانوں پر ہونے والے مظالم کا نوٹس لیں گی؟




``
سانپ تھراپی،نیا طریقہ علاج؟ آسٹریلیا میں ایک میٹر تک بڑے مشروم کھل اٹھے بھارت میں دلہن شادی کی رسومات چھوڑ کر چلی گئی؟ اور بلی بچ گئی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
فیلکن نیٹ،جسامت میں چھوٹا لیکن خطراناک پرندہ آسٹریلیا میں ایک میٹر تک بڑے مشروم کھل اٹھے دوسری جنگ عظیم کا پراسرار بنکر دریافت۔۔ انٹرنیٹ سروس معطل،لیکن پاکستانی میڈیا انفلوینسر کی ٹویٹس،دہلی پولیس پریشان