عید الفطر پر تین پاکستانی فلمیں ریلیز کےلئے تیار،وسیم اکرم پہلی بار سلور سکرین پر نظر آئیں گے |
|
پیر 17 اپریل 2023ء | |
عید الفطرپر فلموں کا انتخاب کرنے کے لیے شائقین کے پاس بہترین آپشن ہوں گے کیونکہ ان کیلئے رومانس سے لے کر کامیڈی اور ایکشن تک ہر طرح کی پاکستانی فلمیں ریلیز کی جارہی ہیں، تفصیلات کے مطابق عیدالفطر پر میگا بجٹ فلم منی بیک گارنٹی ریلیزہوگی جس میں سُپر اسٹار فواد خان، میکال ذوالفقار، گوہر رشید، مانی کاسٹ میں شامل ہونگے جبکہ فیصل قریشی کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم منی بیک گارنٹی میں کرکٹ لیجنڈ وسیم اکرم اور ان کی اہلیہ شنیرا اکرم بھی سلور اسکرین پر نظر آئیں گے۔ عید الفطر پرریلیز ہونے والی دوسری فلم ہوئے تم اجنبی ہے،نیوز اینکر کامران شاہد کی ہدایتکاری میں بننے والی فلم میں میکال ذوالفقار، سعدیہ خان، سہیل احمد، ثمینہ پیرزادہ اور عائشہ عمر اداکاری کے جوہر دکھائیں گے یہ فلم برِصغیر کی تقسیم کے تناظر میں بنائی گئی ہے۔ عید پر ریلیز ہونے والی تیسری فلم دادل ہے،سونیا حسین اور محسن عباس حیدر کی فلم دادل ایکشن اور ڈرامے سے بھرپور ہے،فلم میں سونیا بالکل مختلف کردار میں نظر آئیں گی معروف ہدایتکار ابو علیحہ کی ہدایتکاری میں بننے والی فلم کے زیادہ تر مناظر لیاری میں فلمائے گئے ہیں فلم کی کہانی بھی لیاری کی ایک باکسر خاتون پر مبنی ہے۔ |