جنوبی وزیرستان،سیکیورٹی فورسز کی کارروائی،آٹھ دہشت گرد مارے گئے

بدھ 05 اپریل 2023ء

آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے جنوبی وزیرستان کے علاقے شنوارسک میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا، آپریشن کے دوران سیکیورٹی اہلکارو اور دہشت گردوں کے درمیان شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا، فائرنگ کے تبادلے میں دہشت گرد کمانڈر جان محمد عرف چراغ سمیت 8 دہشت گردوں مارے گئے، ہلاک دہشت گردوں سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کرلیا گیا، مارے گئے دہشت گرد سیکورٹی فورسز کے خلاف دہشت گردی کی کارروائیوں اور بے گناہ شہریوں کے قتل میں ملوث تھے، تاہم شدید فائرنگ کے تبادلے میں راولپنڈی کے 31 سالہ سپاہی حامد رسول بہادری سے لڑتے ہوئے شہید ہوگئے، جبکہ دو افسروں سمیت چار اہلکار زخمی ہوئے، ترجمان کیمطابق سیکیورٹی فورسز دہشت گردی کی لعنت کو ختم کرنے کے لئے پرعزم ہیں اور بہادر سپاہیوں کی یہ قربانیاں ہمارے عزم کو مزید مضبوط کرتی ہیں،،




``
چھیالیس سالہ خاتون ٹیٹوز کا عالمی ریکارڈ بنانے کی خواہاں انٹرنیٹ سروس معطل،لیکن پاکستانی میڈیا انفلوینسر کی ٹویٹس،دہلی پولیس پریشان گدھا بازیاب،چور گرفتار بحیرہ احمر میں شارک سیاح کو نگل گئی
بھارت میں دلہن شادی کی رسومات چھوڑ کر چلی گئی؟ لاس الگوڈونس،دانتوں کے ڈاکٹرز کے حوالے سے مشہور سمندری طوفانوں کے نام ،شرائط اور طریقہ کار اور بلی بچ گئی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔