سربراہ پاک فضائیہ سے ایرانی سفیر کی ملاقات،علاقائی امور پر تبادلہ خیال

بدھ 05 اپریل 2023ء

ترجمان پاک فضائیہ کے مطابق ایرانی سفیر کی پاک فضائیہ کے سربراہ سے ملاقات کے دوران علاقائی سیکیورٹی صورتحال سمیت دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات کے دوران سربراہ پاک فضائیہ نے ایئر فورس کو جدید خطوط پر استوار کرنے کے وسیع منصوبوں پر روشنی ڈالی اتحادی ممالک سے سمارٹ ایکوزیشنز،انفراسٹرکچر کی توسیع اور ٹریننگ کی از سرنو تشکیل کے منصوبوں کا بھی ذکر کیا۔ایئر چیف نے دونوں ممالک کی افواج کے مابین عسکری تعاون اور تربیتی شعبے میں پہلے سے موجود تعاون کو مزید فروغ دینے کے عزم کا اعادہ کیا۔ان کا کہنا اتنا کہ پاکستان ایران کے ساتھ مضبوط سفارتی ،اقتصادی اور دفاعی تعلقات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے، جوعلاقائی امن،سلامتی اور استحکام سے متعلق تمام اہم امور میں ہم آہنگی پر مبنی ہے ملاقات کے دوران ایران کے سفیر نے پاک فضائیہ کی جانب سے خود انحصاری کےلئے غیر معمولی پیش رفت کو سراہا اور ایئر فورس کی پیشہ ورانہ مہارت کی تعریف کی ایرانی سفیر نے عسکری شعبے میں تعاون کے فروغ،ہوا بازی کی صنعت سمیت دیگر شعبوں میں تعاون کو فروغ دینے کےلئے ہر ممکن کردار ادا کرنے کے عزم کا اظہار کیا




``
فیلکن نیٹ،جسامت میں چھوٹا لیکن خطراناک پرندہ ڈولفن بھی نشہ کرنے لگی؟ خاتون نے مردوں سے دور رہنے کےلئے انگوٹھی کیوں پہنی؟؟ دنیا کی مہنگی ترین جیکو کافی کی عجب کہانی
اور بلی بچ گئی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ انٹرنیٹ سروس معطل،لیکن پاکستانی میڈیا انفلوینسر کی ٹویٹس،دہلی پولیس پریشان دوسری جنگ عظیم کا پراسرار بنکر دریافت۔۔ آسٹریلیا میں ایک میٹر تک بڑے مشروم کھل اٹھے