اروناچل پردیش تنازعہ،چین کا بھارت اور امریکہ کو کرارا جواب |
|
بدھ 05 اپریل 2023ء | |
میڈیا رپورٹس کے مطابق چین نے متنازعہ ارونا چل پردیش کے مقامات کے نام تبدیل کرنے کا اقدام امریکی سینیٹ کےمتنازعہ علاقے پر بھارتی حق تسلیم کرنےکے جواب میں کیا گیا تبدیل کئے گئے ناموں میں دو زمینی مقامات، دو شہر، پانچ چوٹیاں اور دو دریاؤں کے نام شامل ہیں دوہزار سترہ اور دو ہزار اکیس میں بھی جارحانہ بھارتی اقدامات کے جواب میں چین اروناچل پردیش کے علاقوں کےنام تبدیل کر چکا ہےاب تک چین اروناچل پردیش کے تینتیس مقامات کا نام تبدیل کر چکا ہے چین کے ارونا چل پردیش کے مقامات کے نام تبدیل کرنے بھارت دہائیاں دینے پر مجبور ہوگیا ،بھارتی حکومت کا کہنا ہے کہ چین کی طرف سے اقدامات بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی اور متنازعہ علاقے کی حیثیت تبدیل کرنے کی ناجائز کوشش ہے. دوسری طرف چین نے بھی بھارتی موقف کا کرار جواب دیا اور کہا کہ جب امریکی سینیٹ سے قرارداد منظور کروائی تب بین الاقوامی قوانین یا علاقے کی متنازعہ حیثیت کاخیال نہیں آیا؟ چینی حکام کے اقدامات کے بعد مودی سرکار میں تشویش کی لہر دوڑ گئ ہےہندوستانی عوام نے بھی کہنا شروع کر دیا کہ مودی کی غلط پالیسیوں نے ہندوستان کو کہیں کا نہ چھوڑا. بھارتی عوام یہ سوال کرنے پر مجبور ہے کہ کیا مودی ہندوستان کو سپر پاور کے ابھرتے عالمی تنازعہ کے ایندھن میں جھونک دے گا؟ |