مسلسل چست کپڑوں کا استعمال کون سے مسائل کو جنم دیتا ہے؟ |
|
منگل 21 مارچ 2023ء | |
صحت کے شعبے سے تعلق رکھنے والے ماہرین کے مطابق مسلسل چست کپڑوں کا استعمال معدے اور آنتوں پر دباؤ کے باعث ہاضمے کے مسائل کا سبب بن سکتا ہے جبکہ رانوں اور بازو پر انفیکشن کا باعث بھی بن سکتا ہے چست کپڑوں کے مسلسل استعمال کے باعث فنگس،جلدی امراض کا سامنا بھی ہو سکتا ہے،بھارتی ماہرین کے مطابق چست ملبوسات عمومی طور پر مصنوعی ریشوں سے تیار کئے جاتے ہیں جو سانس لینے سمیت فنگس،خارش اور دیگر مسائل کا باعث بن سکتے ہیں ماہرین کے مطابق تنگ کپڑے پہننے سے جسم پر سرخ نشانات کا مطلب سامان لینے میں دشواری ہو سکتا ہے جبکہ چست کپڑے جلد میں موجود مساموں سے پسینے اور آئل کے اخراج میں بھی مسائل پیدا کرتے ہیں اور کمر پر چھوٹے چھوٹے دانے نمودار ہوتے ہیں،فٹ بیلٹ،جینز یا فٹ سکرٹ سے جلد حساس اور جسم میں خون کی روانی میں مسائل کا سبب بن سکتی ہے |