بھارتی تربیتی طیارہ گر کر تباہ،دونوں پائلٹ ہلاک

اتوار 19 مارچ 2023ء

تفصیلات کے مطابق بھارتی ریاست مدھیہ پردیش میں پائلٹس کو تربیت دینے والے ادارے کا تربیتی طیارہ اڑان بھرنے کے کچھ ہی دیر بعد لاپتہ ہوا گیا اور کنٹرول ٹاور سے طیارے کا رابطہ منقطع ہوگیا پائلٹس کو تربیت فرام۔کرنے والے ادارے کے مطابق طیارے کی آخری لوکیش مدھیہ پردیش کے پہاڑی علاقے کاگاؤں بغلات تھی۔ جو علیحدگی پسند نیکسلائی جنگجوؤں کا گڑھ سمجھا جاتا ہے۔ ریسکیو ٹیم کو طیارے کی تلاش کے لیے بھیجا گیا۔ تو ایک پہاڑ پر طیارہ کا ملبہ مل گیا جب کہ جائے حادثہ سے کچھ دوری پر دو بری طرح جلی ہوئی لاشیں بھی برآمد ہوئیں۔ پولیس حکام نے میڈیا کو بتایا کہ طیارہ حادثہ میں دہشت گردی کے عنصر کے ملوث ہونے کے کوئی شواہد موجود نہیں،ابتدائی تحقیقات میں حادثے کی وجہ خراب موسم نظر آتی ہے پولیس حکام کا کہنا تھا کہ ایک لاش زیر تربیت خاتون پائلٹ بیس سالہ وریکشنکا اور دوسری پچیس سالہ انسٹرکٹر مہیت ٹھاکر کی ہے۔




``
وینس کی گرینڈ کینال کا پانی سبز ہو گیا آسٹریلیا میں ایک میٹر تک بڑے مشروم کھل اٹھے اور بلی بچ گئی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ گدھا بازیاب،چور گرفتار
کینسر پر تحقیق کےلئے فنڈز اکھٹا کرنے کا انوکھا طریقہ برگر کی قیمت سات سو ڈالر آسٹریلیا میں ایک میٹر تک بڑے مشروم کھل اٹھے اٹلی،ٹریفک کو بحال رکھنے کےلئے انوکھا قانون متعارف