پلوامہ حملہ،مودی سرکار پر مزید سوالات اٹھ گئے،کانگرس رہنماء نے سازش کا پردہ چاک کردیا

جمعرات 16 مارچ 2023ء

کانگریس رہنما سْکھ جندر سنگھ رندھاوا نے طنز کرتے ہوئے پوچھا کہ مودی جی نے کہا تھا گھر میں گھس کر ماریں گے، لیکن الٹا پاکستان نے گھر میں گھس کر مار دیا، دیکھنا ہو گا کہ پلوامہ حملہ کسی سیاسی فائدے کیلئے تو نہیں کروایا گیا تھا، کیا مودی نے پلوامہ حملہ الیکشن جیتنے کیلئے تو نہیں کروایا؟ ، واضح رہے کہ پلوامہ حملہ14فروری2019کو لیتھی پورہ میں پیش آیا، اپریل 2019میں انتخابات میں پلوامہ حملے کو بنیاد بنا کر بی جے پی نے کامیابی حاصل کی تھی، کانگریسی راہنماء نے مزید کہا کہ مودی ہندوستان کا بیڑہ غرق کر رہا ہے اگر اقتدار میں رہا تو ہندوستان ختم ہو جائے گا، مودی خاص طور اڈانی کو ایسٹ انڈیا کمپنی کی طرح ہندوستان کو تباہ کرنے کے لئے لایا، سْکھ جندر سنگھ رندھاوانے کہا کہ مودی دیش بیچ رہا ہے۔مودی کے ہوتے ہوئے ہم غلامی کی طرف جا رہے ہیں، سْکھ جندر سنگھ رندھاوا کی ہنڈِن برگ سکینڈل کے مرکزی کردار اور مودی کے یارِ خاص گوتم اڈانی پر بھی سوالات اٹھا دئیے، کانگریس کی طرف سے آئینہ دکھانے پر بی جے پی رہنما تلملا اٹھے، مْودی سرکار نے کانگریس رہنما کے بیانات کو غداری سے تشبیہہ دے دی، پاکستان پلوامہ حملے کے پیچھے چھپے مقاصد اور بھارت میں بڑھتی انتہا پسندی پر عالمی برادری کو ماضی میں کئی بار آگاہ کر چکا ہے،،




``
سمندری طوفانوں کے نام ،شرائط اور طریقہ کار آسٹریلیا میں ایک میٹر تک بڑے مشروم کھل اٹھے فیلکن نیٹ،جسامت میں چھوٹا لیکن خطراناک پرندہ پستہ قد روسی ٹک ٹاکر گرفتار
اور بلی بچ گئی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ سانپ تھراپی،نیا طریقہ علاج؟ چھیالیس سالہ خاتون ٹیٹوز کا عالمی ریکارڈ بنانے کی خواہاں آسٹریلیا میں ایک میٹر تک بڑے مشروم کھل اٹھے