پی ٹی آئی رہنماؤں کے خلاف توہین الیکشن کمیشن کیس،سماعت اٹھائیس مارچ تک ملتوی

منگل 14 مارچ 2023ء

دورانِ سماعت پی ٹی آئی رہنماءفواد چوہدری اور ممبران الیکشن کمیشن کے درمیان دلچسپ جملوں کا تبادلہ ہوا۔ فواد چوہدری نے کہاروازنہ صبح اٹھتے ہیں تو نئے مقدمات درج ہوتے ہیں۔ ممبر الیکشن کمیشن نثار درانی نے کہا یہ معاملات سیاسی جماعتوں نے ٹھیک کرنے ہیں۔ فواد چوہدری بولے ہمیں دو اداروں سے امید ہے ،ایک سپریم کورٹ اور دوسرا الیکشن کمیشن، انتخابی ادارے کو نیوٹرل نظرآنا چاہئے،، اس پر ممبر الیکشن کمیشن نے کہا ہم تو ہمیشہ سے نیوٹرل رہے ہیں۔ فواد چوہدری نے کہا ہم الیکشن کمیشن کی بہت زیادہ عزت کرتے ہیں،اس موقع پر پی ٹی آئی کے وکیل فیصل چوہدری نے کہاکہ گزارش ہے کہ معاملے کو ختم کردیں۔ ممبر الیکشن کمیشن شاہ محمد جتوئی نے کہا آپ لوگ روز ٹی وی پہ بیٹھ جاتے ہیں پتہ نہیں ہوتا کہ کب کیا کہا ہے۔ دورانِ سماعت سابق وزیراعظم عمران خان کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست بھی دائر کردی گئی ۔ اس موقع پر فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ اگر خان صاحب کو ویڈیو لنک پر لینا چاہیں تو لے سکتے ہیں۔عمران خان نے آنا ہے لیکن سکیورٹی کے مسائل کا سامنا ہے۔ اس پر ممبر الیکشن کمیشن نثار درانی نے کہا یہ آئین و قانون کا مسئلہ ہے ۔الیکشن کمیشن سب لیول پلیئنگ فیلڈ فراہم کرے گا۔ بعد ازاں الیکشن کمیشن نے کیس کی سماعت اٹھائیس مارچ تک ملتوی کردی




``
بحیرہ احمر میں شارک سیاح کو نگل گئی اور بلی بچ گئی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ فیلکن نیٹ،جسامت میں چھوٹا لیکن خطراناک پرندہ گھر برائے فروخت،قیمت ستاون ارب روپےسے زائد
اٹلی،ٹریفک کو بحال رکھنے کےلئے انوکھا قانون متعارف سمندری طوفانوں کے نام ،شرائط اور طریقہ کار گدھا بازیاب،چور گرفتار موبائل مل گیا،لیکن ڈیم خالی ہوگیا