ٹانک میں مردم شماری ٹیم پر فائرنگ،سیکیورٹی فورسز کی جوابی کارروائی دہشتگرد کمانڈر مارا گیا

پیر 13 مارچ 2023ء

آئی ایس پی آر کے مطابق دہشت گردوں نے ضلع ٹانک کے علاقے رغزئی میں مردم شماری کی سیکیورٹی ڈیوٹی پر مامور پولیس پارٹی پر فائرنگ کی جس کے نتیجے میں ایک پولیس اہلکار شہید ہو گیا، واقعہ کی اطلاع ملنے پر سیکورٹی فورسز نے فوری طور پر علاقے کو گھیرے میں لے کر فرار کے تمام ممکنہ راستے بند کر دیئے، فرار ہونے والے دہشت گردوں کو ضلع ڈیرہ اسماعیل خان کی تحصیل کلاچی کے علاقے گڑہ گلداد میں روکا گیا، شدید فائرنگ کے تبادلے کے بعد دہشت گرد کمانڈر عبدالرشید عرف رشیدی مارا گیا، مارا گیا دہشت گرد سیکیورٹی فورسز کے خلاف متعدد دہشت گردی کی کارروائیوں سمیت معصوم شہریوں کے قتل میں پولیس کو مطلوب تھا، ہلاک دہشت گرد سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کرلیا گیا، علاقے کے لوگوں نے دہشت گردی کی لعنت کے خاتمے کے لئے آپریشن اور سیکیورٹی فورسز کے عزم کو سراہا،،




``
چھیالیس سالہ خاتون ٹیٹوز کا عالمی ریکارڈ بنانے کی خواہاں لاس الگوڈونس،دانتوں کے ڈاکٹرز کے حوالے سے مشہور دوسری جنگ عظیم کا پراسرار بنکر دریافت۔۔ آسٹریلیا میں ایک میٹر تک بڑے مشروم کھل اٹھے
پستہ قد روسی ٹک ٹاکر گرفتار ڈولفن بھی نشہ کرنے لگی؟ گھر برائے فروخت،قیمت ستاون ارب روپےسے زائد فیلکن نیٹ،جسامت میں چھوٹا لیکن خطراناک پرندہ