سابق گورنر پنجاب چوہدری سرور مسلم لیگ میں شامل

اتوار 12 مارچ 2023ء

ترجمان مسلم لیگ کی طرف سے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق سابق گورنر پنجاب چوہدری سرور نے مسلم لیگ ہاؤس میں چوہدری شجاعت حسین سے ملاقات کی اور پریس کانفرنس کے دوران مسلم لیگ میں شمولیت کا اعلان کیا سابق گورنر چوہدری سرور کا کہنا تھا کہ انہوں نے مسلم لیگ میں شمولیت کا فیصلہ دوستوں کی مشاورت سے کیا سب کاکہنا تھا کہ چوہدری شجاعت حسین وضع دار سیاستدان ہیں اسلئے انکے ساتھ چلنا چاہیئے۔چوہدری سرور کا کہنا تھا کہ ملک کی تمام سیاسی قوتوں کو دعوت دیتا ہوں کہ مل کر ملک کی تعمیر و ترقی کے لئے کام کریں پریس کانفرنس کے دوران چوہدری شجاعت حسین ، طارق بشیر چیمہ،چوہدری شافع حسین،طارق حسن اور مصطفیٰ ملک بھی چوہدری سرور کے ہمراہ سٹیج پر موجود تھے۔




``
وینس کی گرینڈ کینال کا پانی سبز ہو گیا اٹلی،ٹریفک کو بحال رکھنے کےلئے انوکھا قانون متعارف لاس الگوڈونس،دانتوں کے ڈاکٹرز کے حوالے سے مشہور ایران میں بنا بلیوں کا میوزیم
آسٹریلیا میں ایک میٹر تک بڑے مشروم کھل اٹھے کینسر پر تحقیق کےلئے فنڈز اکھٹا کرنے کا انوکھا طریقہ !بھوکا ریچھ ساٹھ کیک ہڑپ کر گیا سانپ تھراپی،نیا طریقہ علاج؟