توشہ خانہ کیس،عمران خان کو شامل تفتیش ہونے لئے اکیس مارچ تک مہلت مل گئی

جمعرات 09 مارچ 2023ء

تفصیلات کے مطابق توشہ خانہ فیصلے کے بعد احتجاج کے کیس میں عمران خان کی اسلام آباد ہائی کورٹ میں ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواست پر سماعت ہوئی، عدالت نے عمران خان کو شامل تفتیش ہونے کا حکم دیا۔ عمران خان کی جانب سے عدالت حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور کر لی گئی سماعت کے دوران ایڈووکیٹ جنرل اسلام آباد کا کہنا تھا کہ عمران خان نہ شامل تفتیش ہوئے اور نہ عدالت کے سامنے پیش ہوئے، ابھی شامل تفتیش ہونے سے متعلق بتائیں؟ عدالت نے عمران خان کے وکیل سے استفسار کیا تو عمران خان کے وکیل نے کہا کہ کوئی تفتیشی افسر لاہور نہیں گیا اس پر عدالت نے کہا کہ کیا تفتیشی افسر نے عمران خان کو بلایا تھا؟ سرکاری وکیل نے جواب دیا کہ ملزم کو خود پیش ہونا ہوتا ہے بلایا نہیں جاتا۔ جس پر عمران خان کے وکیل نے کہا کہ ہم شامل تفتیش ہوجائیں گے۔ عدالت نے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کو شامل تفتیش ہونے کا حکم دے دیا۔ ایڈووکیٹ جنرل اسلام آباد نے استدعا کی کہ عدالت تیرہ مارچ کی تاریخ رکھ لے۔ عدالت نے عمران خان کی ضمانت میں اکیس مارچ تک توسیع کرتے ہوئے ، سماعت اکیس مارچ تک ملتوی کردی




``
گھر برائے فروخت،قیمت ستاون ارب روپےسے زائد سانپ تھراپی،نیا طریقہ علاج؟ دنیا کی مہنگی ترین جیکو کافی کی عجب کہانی آسٹریلیا میں ایک میٹر تک بڑے مشروم کھل اٹھے
بحیرہ احمر میں شارک سیاح کو نگل گئی ڈولفن بھی نشہ کرنے لگی؟ گدھا بازیاب،چور گرفتار اور بلی بچ گئی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔