ترکیہ اور شام زلزلہ متاثرین کی امداد،پاک بحریہ کا جہاز گیارہ مارچ کو روانہ ہوگا

پیر 06 مارچ 2023ء

تفصیلات کے مطابق مثاترین زلزلہ کیلئے این ڈی ایم اے کے اشتراک سے پاک بحریہ کا دوسرا جہاز امدادی سامان کی دوسری کھیپ کیلئے تیار کیا جا رہا ہے،ترکیہ کیلئے امدادی سامان میں ساڑھے تین ہزار سردی اور آگ سے بچاؤ کیلئے خیمے، اڑتیس ہزار کمبل، اور ایک سو تیرہ ٹن کا دیگر ضروریات زندگی کا سامان جبکہ شام کیلئے تیار شدہ سامان میں اکیس ہزار سے زائد کمبل اور ایک سو تیرہ ٹن سے زائد کا دیگر سامان شامل ہے پاک بحریہ کا جہاز گیارہ مارچ کو ترکیہ اور شام کےلئے پاکستان سے روانہ ہوگا واضح رہے کہ ترکیہ اور شام کے زلزلہ متاثرین کی امداد کیلئے این ڈی ایم اے اور افواج پاکستان مسلسل اپنی کاوشیں جاری رکھے ہو ئے ہیں




``
ڈولفن بھی نشہ کرنے لگی؟ سانپ تھراپی،نیا طریقہ علاج؟ دوسری جنگ عظیم کا پراسرار بنکر دریافت۔۔ موبائل مل گیا،لیکن ڈیم خالی ہوگیا
اٹلی،ٹریفک کو بحال رکھنے کےلئے انوکھا قانون متعارف سمندری طوفانوں کے نام ،شرائط اور طریقہ کار بحیرہ احمر میں شارک سیاح کو نگل گئی گدھا بازیاب،چور گرفتار