اوورسیز پاکستانیوں کو ووٹ کا حق،سپریم۔کورٹ نے جواب طلب کر کیا

جمعه 03 مارچ 2023ء

جسٹس اعجازالاحسن کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے کیس کی سماعت کی، جسٹس منیب اختر نے ریمارکس دیئے پارلیمان نے دوہزار سترہ میں الیکشن ایکٹ بنایا، سمندر پار پاکستانیوں کے حق سے متعلق الیکشن ایکٹ کی سیکشن چورانوے واضح ہے، سپریم کورٹ نے دوہزار اٹھارہ میں سیکشن چورانوے کو آئین کے مطابق قرار دیا تھا، سال دوہزار اکیس میں قانون کو مزید بہتر کیا گیا دوہزار بائیس میں پارلیمنٹ واپس پرانی سطح پر لے آئی، سپریم کورٹ نے پہلے جس قانون کو آئینی قرار دیا اب غیرآئینی کیسے قرار دے؟ پارلیمنٹ اپنے بنائے گئے قانون میں ترمیم کر رہی ہے تو عدالت مداخلت کیوں کرے؟ عدالت کی آبزرویشن کچھ بھی ہوں مگر اوورسیز ووٹنگ والی شق آئینی قرار دی گئی، جسٹس اعجاز الاحسن نے درخواست گزار کے وکیل کو مخاطب کرتے ہوئے کہا آپ نے تو ؟اوورسیز کے ووٹ کے حق سے متعلق قانون کو ہی کالعدم قرار دینے کی درخواست کر دی ہے،جسٹس مظاہر نقوی نے کہا آپ اپنی ترمیمی درخواست جمع کرا دیں، جسٹس منیب اختر نے ؟ریمارکس دیئے بنیادی حقوق کی خلاف ورزی پر دائر درخواست واضح ہونی چاہیے، کیا کوئی آئینی ضابطہ پارلیمنٹ کو قانون اصل حالت میں بحال کرنے سے روکتا ہے؟ عدالتی سوالات پر تیاری کر کے آئیں، عدالت نے الیکشن کمیشن سے سمندر پار پاکستانیوں کو ووٹ کا حق یقینی بنانے کیلئے اقدامات پر مبنی رپورٹ طلب کرلی اور کیس کی سماعت غیر معینہ مدت کے لیے ملتوی کر دی۔




``
انٹرنیٹ سروس معطل،لیکن پاکستانی میڈیا انفلوینسر کی ٹویٹس،دہلی پولیس پریشان چھیالیس سالہ خاتون ٹیٹوز کا عالمی ریکارڈ بنانے کی خواہاں دوسری جنگ عظیم کا پراسرار بنکر دریافت۔۔ پستہ قد روسی ٹک ٹاکر گرفتار
!بھوکا ریچھ ساٹھ کیک ہڑپ کر گیا دنیا کی مہنگی ترین جیکو کافی کی عجب کہانی گدھا بازیاب،چور گرفتار سانپ تھراپی،نیا طریقہ علاج؟